-بھارت ایکسپریس
جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ 2023 کا 42واں مقابلہ کھیلا جا رہا ہے۔ افغانستان کے سلامی بلے باز ابراہیم زادران نے اس مقابلے میں تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔ افغانستان نے اس مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ حالانکہ ابراہیم زادران 15 رنوں کی اننگ ہی کھیل پائے، لیکن انہوں نے ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
دراصل، ابراہیم زادران عالمی کپ کے کسی ایک ایڈیشن میں 23 سال کے ہونے سے پہلے سب سے زیادہ مقابلہ کھیلنے والے بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے سابق عظیم کرکٹربرائن لارا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ برائن لارا نے 1992 کے ایڈیشن میں 333 رن بنائے تھے۔ ابراہیم زادران نے ورلڈ کپ 2023 میں 376 رن بنائے ہیں اور ٹیم کا سفراب تقریباً اس ٹورنا منٹ میں ختم ہوگیا ہے۔ اس فہرست میں سچن تندولکر پہلے مقام پرہیں اورپانچویں مقام پر بھی قائم ہیں۔
سچن تندولکر نے 1992 سیزن میں 283 رن بنائے تھے جبکہ انہوں نے 1996 میں 523 رن بنائے تھے۔ وہیں فہرست میں چوتھے نمبر پرسری لنکا کے اپل تھرنگا ہیں، جنہوں نے 2007 میں 298 رن بنائے تھے۔ ابراہیم زادران، سچن تندولکراور برائن لارا کے بعد صرف تیسرے بلے باز ہیں، جنہوں نے 23 سال کے ہونے سے پہلے ورلڈ کپ کے کسی ایک ایڈیشن میں 300 سے زیادہ رن بنائے ہوں۔
23 سال کی عمر سے پہلے ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رن
523 رن- سچن تندولکر (1996)
376 رن- ابراہیم زادران (2023)
333- برائن لارا (1992)
298- اپل تھرنگا (2007)
283 رن- سچن تندولکر (1992)
282 رن- وراٹ کوہلی (2011)
280 رن- رحمان اللہ گرباز (2023)
وہیں اگربات میچ کی جائے تو ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے اتری افغانستان نے 244 رن بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 245 رنوں کا ہدف دیا۔ افغانستان کے لئے عظمت اللہ نے 97 رن بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی دیگر بلے باز خاص کمال نہیں دکھا پایا۔ افغانستان کے لئے رحمان اللہ گرباز نے 25 رن، رحمت شاہ نے 26 رن، نوراحمد نے 26 رنوں کی اننگ کھیلی۔ وہیں جنوبی افریقہ کے لئے زیرالڈ کوئتزی نے 4 وکٹ حاصل کئے۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…