اسپورٹس

Andre Russell & Harshit Rana: کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 4 رنز سے  کی سنسنی خیز جیت درج ؟ آندرے رسل بیٹنگ کے علاوہ بولنگ میں بھی چمکے

  کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف 4 رنز سے سنسنی خیز جیت درج کی۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جیت کے ہیرو آندرے رسل اور فل سالٹ تھے۔ ساتھ ہی ہرشیت رانا نے KKR  کے لیے آخری اوور میں شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کیا۔ سن رائزرس حیدرآباد کو آخری 6 گیندوں پر 13 رنز درکار تھے۔ کے کے آر کے شائقین کی نظریں ہرشیت رانا پر جمی ہوئی تھیں، لیکن نوجوان تیز گیند باز نے مایوس نہیں کیا۔ اس اوور میں سن رائزرس حیدرآباد کے بلے باز صرف 8 رنز بنا سکے۔

ہرشیت رانا اور آندرے رسل کا ویڈیو  ہواوائرل

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سن رائزرس حیدرآباد کے لیے ہنری کلاسن طوفانی بیٹنگ کر رہے تھے۔ ہرشیت رانا کے اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگایا۔ اس طرح 5 گیندوں میں 7 رنز بنانے تھے ۔لیکن اس کے بعد ہرشیت رانا نے شاندار  گیند بازی کا مظاہر ہ کیا ۔ سن رائزرس حیدرآباد کے بلے باز آخری 5 گیندوں پر صرف 2 رنز ہی بنا سکے۔ اس طرح سن رائزرس حیدرآباد کو ایک دلچسپ مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا  پڑا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس میچ کے بعد  آئی  پی ایل کے آفیشل  سوشل میڈیا ہینڈل سے   ویڈیو کوشیئر کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں ہرشیت رانا کے علاوہ آندرے رسل بھی اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی کے کے آر کے دونوں کھلاڑی بتا رہے ہیں کہ وہ کس طرح مشکل حالات میں میچ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

آندرے رسل بیٹنگ کے علاوہ بولنگ میں بھی چمکے

اس سے قبل کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 208 رنز بنائے۔ کے کے آر کی جانب سے آندرے رسل نے 25 گیندوں میں 62 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی طوفانی اننگز میں 3 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔ اس کے علاوہ اوپنر فل سالٹ نے 40 گیندوں پر 54 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ ساتھ ہی آندرے رسل نے بیٹنگ اور باؤلنگ میں کمال دکھایا۔ اس آل راؤنڈر نے 4 اوورز میں 25 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ آندرے رسل نے ابھیشیک شرما اور عبدالصمد کو اپنا شکار بنایا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

8 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago