ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں ہندوستان نے اپنے سفر کا شاندار آغاز کرتے ہوئے ’پول ڈی‘ کے پہلے میچ میں ویلز کو 3-1 سے شکست دے دی۔ واگنر ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے ابتدا میں ویلز کے جارحانہ کھیل کا سامنا کیا، لیکن آہستہ آہستہ میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔ اس فتح کے ساتھ ہندوستان نے اہم تین پوائنٹس حاصل کر لیے۔ ہندوستان کی کامیابی میں کپتان ہرمن پریت سنگھ کا کردار سب سے نمایاں رہا، جنہوں نے پنالٹی کارنر پر دو شاندار گول کیے۔ اس سے قبل سنجے رانا نے ہندوستان کے لیے پہلا گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی تھی۔
سنجے رانا نے کھولا کھاتہ، ہرمن پریت نے بڑھائی برتری
میچ کے آغاز میں ویلز نے تیز رفتار اور جارحانہ ہاکی کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستان کو ابتدائی لمحات میں محتاط رہنا پڑا، جبکہ گول کیپر سورج کرکیرا نے اہم مواقع پر بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم کو خطرے سے بچایا۔ ہندوستان نے جلد ہی میچ میں اپنی پکڑ حاصل کرلی اور مسلسل دو پنالٹی کارنر حاصل کیے۔ نویں منٹ میں دوسرے پنالٹی کارنر پر سنجے رانا نے گیند کو جال میں پہنچا کر ہنوستان کو 1-0 کی برتری دلائی۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد ہندوستان کو ایک اور پنالٹی کارنر ملا، جسے کپتان ہرمن پریت سنگھ نے اپنے مخصوص انداز میں گول میں تبدیل کردیا۔ پہلے کوارٹر کے اختتام تک ہندوستان 2-0 سے آگے تھا۔ دوسرے کوارٹر میں ویلز نے واپسی کی بھرپور کوشش کی۔ اسے گول کرنے کا بہترین موقع اس وقت ملا جب پریچرد بھارتی گول کیپر کے سامنے پہنچ گئے۔ وہ سورج کرکیرا کو چکمہ دینے میں کامیاب رہے، لیکن ان کا شاٹ نیئر پوسٹ سے ٹکرا گیا۔ اس طرح ویلز یقینی نظر آنے والے گول سے محروم ہوگیا۔ ہندوستان نے اس کے بعد بھی گیند پر قبضہ برقرار رکھا اور مسلسل حملے کیے۔ دوسرے کوارٹر کے اختتام پر ایک تیز جوابی حملے میں راجندر گول کے قریب پہنچے، لیکن ان کا شاٹ سركل کے کنارے سے باہر چلا گیا۔ ہاف ٹائم تک ہندوستان کی برتری 2-0 برقرار رہی۔
تیسرے کوارٹر میں ہرمن پریت کا دوسرا گول
تیسرے کوارٹر میں ہندوستان کو زیادہ پریشانی نہیں ہوئی کیونکہ ان کے ڈیفنس نے ویلز کے سرکل میں داخل ہونے کو مؤثر انداز میں روکے رکھا۔ ہندوستان نے بھی موقع ملتے ہی کوشش کی اور 13ویں منٹ میں اسے ایک اور پنالٹی کارنر حاصل ہوا۔ ہرمن پریت سنگھ نے ایک بار پھر شاندار ڈریگ فلک کے ذریعے گیند کو جال میں پہنچایا اور ہندوستان کی برتری 3-0 کردی۔ آخری کوارٹر میں ویلز نے دباؤ بڑھایا۔ 11ویں منٹ میں ہندوستانی گول کے سامنے گہماگہمی کے دوران ویلز نے گیند کو گول لائن کے پار پہنچا دیا۔ ابتدا میں صورتحال واضح نہیں تھی، لیکن ویڈیو ریفرل کے بعد گول کی تصدیق ہوگئی۔ اس طرح ویلز نے اسکور 1-3 کردیا۔ بھارت نے آخری لمحات میں ڈیفنس مضبوط رکھا اور ویلز کو مزید گول کرنے کا موقع نہیں دیا۔ یوں ہندوستانی ٹیم نے 3-1 کی کامیابی کے ساتھ ورلڈ کپ مہم کا فاتحانہ آغاز کیا۔ بھارت اب پول ڈی کے اپنے اگلے میچ میں پیر کو انگلینڈ کا سامنا کرے گا، جبکہ 19 اگست کو اس کا آخری پول میچ پاکستان کے خلاف ہوگا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
انہوں نے PM سوریا گھر مفت بجلی یوجنا کے ذریعے گھروں کی چھتوں پر سولر…
2027 کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے اکھلیش یادو نے کانگریس کے مضبوط علاقے…
تقریباً 40 فنکاروں کی ٹیم نے اپنی پرفارمنس اور مکالموں کے ذریعے مغلیہ دور کے…
پی ایم مودی نے کہا کہ ہر جگہ الگ الگ روایات ہیں اور کھانے پینے…
گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والا یہ بین الاقوامی ٹریڈ شو محض ایک نمائش نہیں…
دوسرا زمرہ، 50 فیصد فیس معافی: جن خاندانوں کی سالانہ آمدنی 4.1 لاکھ روپے سے…