اسپورٹس

India Vs Pakistan in Asia Cup 2025: ایشیا کپ کے لئے ہندوستان آئے گی پاکستانی ٹیم، حکومت سے ملی ہری جھنڈی

Hockey Asia Cup 2025: ہاکی ایشیا کپ 2025 کا انعقاد ہندوستان میں ہونا ہے۔ اس میں 8 ٹیموں کا حصہ لینا ہے، لیکن ہندوستان اورپاکستان کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے پاکستانی ہاکی ٹیم کے اس میں حصہ لینے سے متعلق معاملہ پھنسا ہوا تھا۔ اب ہندوستانی وزارت کھیل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم کو اگلے ماہ ہندوستان میں ہونے والے ایشیا کپ میں حصہ لینے سے نہیں روکا جائے گا۔ اس سے پاکستانی ٹیم کے ہاکی ایشیا کپ میں کھیلنے اورہندوستان آنے کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔

وزارت کھیل کی طرف سے ملی ہری جھنڈی

وزارت کھیل کے ذرائع نے کہا کہ ہندوستان کئی ممالک کی حصہ داری والے ٹورنا منٹ میں پاستان سے کھیلے گا۔ ذرائع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ہم کسی بھی ٹیم کے ہندوستان میں ملٹی نیشنل ٹورنا منٹ میں حصہ لینے کے خلاف نہیں ہیں، لیکن دو طرفہ ٹورنامنٹ الگ ہوتا ہے۔ انٹرنیشنل کھیلوں کا مطالبہ ہے کہ ہم ٹورنا منٹ کھیلنے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ چل رہی ہے، لیکن وہ ملٹی نیشنل ٹورنا منٹ میں حصہ لیتے ہیں۔

ہاکی ایشیا کپ میں کل 8 ٹیمیں لیں گی حصہ

ہاکی ایشیا کپ 27 اگست سے 7 ستمبرتک بہارکے راجگیرمیں منعقد کیا جائے گا، جس میں ہندوستان سمیت 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ہندوستان نے میزبان ہونے کے ناطے کوالیفائی کیا ہے۔ ہندوستان کے علاوہ اس ٹورنا منٹ میں چین، جاپان، ملیشیا، ساؤتھ کوریا، عمان اورچائنیزتائپے کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ہندوستانی ہاکی ٹیم تین بارجیت چکی ایشیا کپ کا خطاب

ہندوستانی ہاکی ٹیم تین بارایشیا کپ کا خطاب جیت چکی ہے۔ اس نے آخری بارسال 2017 میں اس خطاب کوجیتا تھا۔ وہیں گزشتہ بارہاکی ایشیا کپ سال 2022 میں کھیلا گیا تھا، جس میں ہندوستانی ہاکی ٹیم جاپان کوہراکرتیسرے نمبرپررہی تھی۔ دوسری طرف پاکستانی ہاکی ٹیم نے تین باراورساؤتھ کوریا نے ابھی تک پانچ بارایشیا کپ کا خطاب اپنے نام کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Reactor blast in Bharuch, Gujarat: گجرات کے بھروچ میں فارما کمپنی میں ری ایکٹر دھماکہ، 5 ملازمین کی موت، 6 زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت…

1 hour ago

No Tariffs on India for Purchasing Oil and Gas from Russia: روس سے تیل اور گیس خریدنے پر ہندوستان پر نہیں لگے گا ٹیرف، ٹرمپ کا بڑا اعلان

قانون کے نافذ ہونے میں دو دن باقی رہنے کے دوران ٹرمپ نے اسی اختیار…

2 hours ago

”People want“ regime change: عوام اقتدار کی تبدیلی چاہتے ہیں، کپل سبل کا راج ناتھ سنگھ کو دیا جواب

 وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 16 اکتوبر 2026 کو لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس…

3 hours ago

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

12 hours ago