اسپورٹس

India vs Pakistan T20 World Cup2026: ٹی20 ورلڈ کپ میں 15 فروری 2026 کو کولمبو میں بھارت–پاکستان کے درمیان ہوگا ہائی وولٹیج مقابلہ

نئی دہلی: پاکستان حکومت نے اپنے پہلے فیصلے سے یو ٹرن لیتے ہوئے مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف طے شدہ میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ ہائی وولٹیج مقابلہ 15 فروری 2026 کو کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے اپیل کی تھی کہ اس کے میچ بھارت کے بجائے کسی اور مقام پر منتقل کیے جائیں، قابل ذکر بات یہ ہےکہ آئی سی سی نے بی سی بی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں شامل کر لیا گیا۔

اس فیصلے کے بعد پاکستان حکومت نے ابتدا میں اپنی ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی ہدایت دی تھی، تاکہ بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔قابل ذکر بات یہ ہےکہ جب آئی سی سی نے بھارت کے میچ کے بائیکاٹ کی پاکستان کی دھمکی پر سخت موقف اختیار کیا اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ ساتھ سری لنکا کی حکومت نے بھی پاکستان سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی، تو وزیراعظم شہباز شریف نے آخرکار قومی ٹیم کو میچ کھیلنے کی اجازت دے دی۔پاکستان حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی درخواستوں کے پیش نظر 15 فروری کو ہونے والا میچ کھیلنے کی منظوری دی گئی ہے۔ سرکاری بیان میں بتایا گیا کہ حکومت نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے رسمی خطوط، سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور دیگر رکن ممالک کے حمایت پر مبنی پیغامات کا جائزہ لیا، جن میں موجودہ بحران کا حل تلاش کرنے میں پاکستان کے کردار پر زور دیا گیا تھا۔

بیان میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام کے بیان کا بھی حوالہ دیا گیا اور کہا گیا کہ برادر ملک کی جانب سے ظاہر کی گئی قدردانی کو پاکستان نے نہایت گرمجوشی سے قبول کیا ہے۔ حکومت نے اس بات کی توثیق کی کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ اتوار کی شام وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکا کے صدر انورا کمارا دسانائیکے سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ اس خوشگوار اور دوستانہ بات چیت کے دوران دونوں لیڈروں نے یاد کیا کہ پاکستان اور سری لنکا ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ سری لنکا کے صدر نے وزیراعظم سے موجودہ تعطل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی درخواست کی۔ پیر کی رات جاری ہونے والے سرکاری بیان میں کہا گیا کہ کثیر فریقی مشاورت اور دوست ممالک کی اپیلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان حکومت نے پاکستان نیشنل کرکٹ ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ وہ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ میں 15 فروری 2026 کو اپنے طے شدہ میچ میں شرکت کرے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

INDIA Alliance Massive Protest Against Vote Chori: ووٹ چوری کا معاملہ، سڑک سے سپریم کورٹ تک عوامی سیلاب، کب کیا ہوا؟ جانیے مکمل ٹائم لائن

ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…

13 minutes ago

Governor Appointments India: چھ ریاستوں میں نئے گورنروں کی تقرری، اوم پرکاش ماتھر کیرالہ پہنچے، تمل ناڈو سمیت کئی ریاستوں کو ملے نئے گورنر

صدر دروپدی مرمو نے چھ ریاستوں میں نئے گورنروں کی تقرری کا اعلان کیا، راجندر…

14 minutes ago

Delhi Voter List SIR 2026: دہلی میں ووٹر لسٹ کی اصلاح کا کام تیز، 20 لاکھ ووٹروں کے مسائل حل، خصوصی کیمپوں کا اعلان

ایس آئی آر 2026 کے تحت ووٹر لسٹوں کی اصلاح کا کام تیز، دہلی میں…

34 minutes ago

Kumar Kushagra Replacement BCCI Update: رشبھ پنت کو بڑا جھٹکا، نیوزی لینڈ دورے کے ابتدائی 2 میچوں سے باہر، کمار کشاگرا کی ٹیم میں انٹری

بائیں جانب کھنچاؤ کی وجہ سے پنت نہیں کھیل سکیں گے ابتدائی مقابلے، بی سی…

51 minutes ago

HM Amit Shah Announces First BIMSTEC: امت شاہ کا اعلان، نئی دہلی میں 13 اکتوبر کو ہوگی بیمسٹیک وزرائے داخلہ کی پہلی میٹنگ

علاقائی سلامتی، دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ اور سرحد پار جرائم سے نمٹنے کے لیے…

2 hours ago