مہندر سنگھ دھونی کو آئی سی سی نے سب سے بڑا اعزاز دیا ہے۔ سابق ہندوستانی کپتان اور عظیم وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہال آف فیم میں شامل کر لیا ہے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے ہندوستان کے 11ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ دھونی کا نام بھی اب ان لیجنڈری کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے، جنہوں نے کرکٹ کی تاریخ میں اپنا گراں قدر حصے داری ڈالی ہے۔
پیر کو آئی سی سی نے دھونی کو ہال آف فیم میں شامل کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔ دھونی کو یہ اعزاز تین بڑی آئی سی سی ٹرافی جیتنے اور ان کی شاندار کپتانی پر دیا گیا ہے۔ انہوں نے 2007 کے T20 ورلڈ کپ، 2011 کے ون ڈے ورلڈ کپ اور 2013 کے چیمپئنز میں ہندوستان کو فتح دلائی۔ دھونی یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے واحد کپتان ہیں۔
روی شاستری نے دھونی کا موازنہ جیب کترے سے کیا
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ روی شاستری نے بھی دھونی کو دیے گئے اس اعزاز پر اپنا ردعمل کچھ اور ہی انداز میں دیا ہے۔ روی شاستری نے مذاق میں دھونی کا موازنہ جیب کترے سے کیا۔ کرکٹ کمنٹیٹر ایان بشپ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’اگر آپ بھارت میں ہیں، خاص طور پر کسی بھی بڑے میچ کے لیے احمد آباد جا رہے ہیں، تو یقین رکھیں کہ دھونی آپ کے پیچھے نہیں ہیں ورنہ آپ کا پرس غائب ہو سکتا ہے‘۔
شاستری نے بات چیت کے دوران مزید کہا، “میں نے دھونی جیسا پرسکون طبیعت والا کوئی کھلاڑی نہیں دیکھا۔ چاہے وہ صفر پر آؤٹ ہو، ورلڈ کپ جیتا ہو، سنچری اسکور کرے یا ڈبل سنچری، ان کے چہرے کے تاثرات نہیں بدلتے۔ سچن ٹنڈولکر جیسے لیجنڈ بھی کبھی کبھی غصے میں آ جاتے تھے، لیکن میں نے دھونی کو ہمیشہ متوازن رہتے ہوئے دیکھا ہے۔”
پرسکون طبیعت اور تیز وکٹ کیپنگ نے دل جیت لیے
دھونی کے کیریئر کی سب سے خاص بات ان کی پرسکون طبیعت اور تیز وکٹ کیپنگ رہی ہے۔ انہوں نے اپنی کپتانی سے نہ صرف ٹیم کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ،بلکہ وکٹ کے پیچھے بھی کئی ایسے کارنامے انجام دیے، جنہوں نے میچ کا رخ ہی بدل دیا۔ دھونی نے اپنی وکٹ کیپنگ کے بل بوتے پر کئی بار ہندوستانی ٹیم کو بڑے میچ جتوائے ہیں۔
اسٹمپنگ اور رن آؤٹ میں دھونی کی چستی نے انہیں دنیا کے تیز ترین وکٹ کیپرز کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ میدان میں ان کی موجودگی نے ہمیشہ مخالف ٹیم کے لیے دباؤ پیدا کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دھونی کا شمار کرکٹ کی تاریخ میں نہ صرف ایک کھلاڑی کے طور پر کیا جاتا ہے ،بلکہ ایک کامیاب ترین کپتان اور سب سے تیز اور پرسکون وکٹ کیپر کے طور پر کیا جاتا ہے۔
اب جب کہ مہندر سنگھ دھونی کا نام ہال آف فیم میں درج ہو گیا ہے، یہ ہندوستانی کرکٹ کے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔ دھونی کی اس تاریخی کامیابی نے ان کے مداحوں کو خوشی کا ایک اور یادگار لمحہ دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
اس حساب سے اگر تقریباً 5 سیکنڈ کی اے آئی ویڈیو تیار کی جائے تو…
تمل ناڈو حکومت نے پیروُنتھلایور کامراج ناشتہ اسکیم کے بہتر نفاذ کے لیے حکام کو…
ساحل کے والد نے صرف استاد کے خلاف ہی نہیں بلکہ فیکلٹی کے سینئر افسران…
اویسی نے حال ہی میں بھوپال میں منعقد اپنے پروگرام کا بھی ذکر کیا۔ وہاں…
واقعے کے بعد سرکاری طبی مرکز میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات پر بھی سوال…
پریم سنگھ کے پاس اس وقت تقریباً 6.3 کلوگرام سونا ہے، جسے وہ روزانہ پہن…