اسپورٹس

Guwahati Test: گوہاٹی ٹیسٹ میں مارکو جانسن نے لیے 6 وکٹ, جنوبی افریقہ کو 314 رن کی برتری

گوہاٹی: جنوبی افریقہ نے برساپارا کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن تک 314 رن کی برتری حاصل کر لی ہے۔ دن کے اختتام تک مہمان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے 26 رن بنائے ہیں۔ ٹاس جیت کر بیٹنگ کے لیے اترنے والی جنوبی افریقہ ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 489 رن بنائے۔ اس اننگز میں جنوبی افریقہ کی جانب سے سینورن موتھوسامی نے سب سے زیادہ 109 رن بنائے، جبکہ مارکو جانسن نے 93 رن کی شاندار اننگز کھیلیں۔ ان کے علاوہ، ٹرسٹن اسٹبز نے ٹیم کے کھاتے میں 49 رن کا اضافہ کیا۔

بھارت کی طرف سے کلدیپ یادو نے 4 وکٹیں حاصل کیے، جبکہ جسپریت بمراہ، محمد سراج اور رویندر جڈیجہ نے 2-2 وکٹیں حاصل کیے۔ جواب میں بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 201 رن پر آوٹ ہو گئی۔ اس اننگز میں اوپنر یشسوی جیسوال نے سب سے زیادہ 58 رن بنائے، جبکہ واشنگٹن سندر نے 48 رن کی اننگز کھیلی۔

ٹیم انڈیا کی اوپننگ جوڑی نے دیا مضبوط آغاز

بھارت کو کے ایل راہل اور یشسوی جیسوال کی اوپننگ جوڑی نے مضبوط آغاز دیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلے وکٹ کے لیے 65 رن جوڑے، لیکن کے ایل راہل (22) کے آوٹ ہوتے ہی ٹیم لڑکھڑا گئی۔ بھارت نے 122 رن تک اپنے 7 وکٹیں گنوا دیے۔

آٹھویں وکٹ کے لیے 72 رن کی ہوئی شراکت

یہاں سے کلدیپ یادو نے واشنگٹن سندر کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے 72 رن کی شراکت قائم کی۔ واشنگٹن 48 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، جبکہ کلدیپ نے 19 رن کی اننگز کھیلی۔ حریف ٹیم کی طرف سے مارکو جانسن نے 6 وکٹیں حاصل کیے۔ سائمن ہارمر نے 3 کامیابیاں حاصل کی اور ایک وکٹ کیشو مہاراج کے نام رہا۔

جنوبی افریقہ نے میزبان ٹیم کو نہیں دیا فالو آن

جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز کی بنیاد پر 288 رن کی برتری حاصل کی تھی، لیکن میزبان ٹیم کو فالو آن نہیں دیا۔ جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز میں رائین ریکیلٹن (نوٹ آؤٹ 13) اور ایڈن مارکرم (نوٹ آؤٹ 12) اوپننگ بیٹسمین کے طور پر میدان میں اترے۔ دن کے اختتام تک دونوں بلے بازوں نے ناقابلِ شکست شراکت قائم کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

8 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

8 hours ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

9 hours ago