اسپورٹس

Neeraj Chopra Wins Silver Medal: نیرج چوپڑا کو اولمپک میں سلورمیڈل جیتنے پرراہل گاندھی ،پی ایم مودی سے لے کر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دی مبارکباد

 نیرج چوپڑا نے پیرس اولمپکس 2024 میں سلور میڈل  جیتا ہے۔ نیرج  نےجمعرات کی رات کھیلے گئے جیولین تھرو کے فائنل میں دوسرے نمبر پر رہے۔ نیرج نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ اس بار ان سے گولڈ میڈل کی امید تھی لیکن انہیں سلور میڈل سے ہی مطمئن ہونا پڑا۔ پاکستان کے ارشد ندیم نے 92.97 میٹر تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کیا۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی نیرج کو سلو رمیڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ نیرج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ حیرت انگیز ہیں۔

راہل گاندھی نے مبارکباد دی

پیرس اولمپکس 2024 میں سلور میڈل جیتنے پر نیرج چوپڑا کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا، ‘نیرج تم ایک شاندار ایتھلیٹ ہو۔ پیرس اولمپکس میں آپ کی شاندار کارکردگی کے بعد سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد۔ آپ نے ایک بار پھر ہندوستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

پی ایم مودی نے بھی مبارکباد دی

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیرس اولمپکس 2024 میں مردوں کے جیولین تھرو مقابلے میں سلور میڈل جیتنے پر نیرج چوپڑا کو مبارکباد دی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا، ‘نیرج چوپڑا بہترین کارکردگی کی سچی مثال ہیں! انہو ں نے بار بار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہندوستان  کو خوشی ہے کہ وہ ایک بار پھر اولمپکس میں کامیاب ہوئے۔ سلور میڈل جیتنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ وہ آنے والے  بے شمارکھلاڑیوں کو ان کے خوابوں کو پورا کرنے اور ہمارے ملک کا سر فخر سے بلند کرنے کی ترغیب دیتے رہیں گے۔

ملک کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پوسٹ  کرتے ہوئے  کہا کہ “پیرس اولمپکس 2024 میں مردوں کے جیولین تھرو میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے لیے نیرج چوپڑا کو بہت بہت مبارکباد۔” وہ محنت، لگن اور تسلسل کی علامت ہے۔ ان کی کامیابی نے پورے ہم وطنوں کو خوشی سے بھر دیا ہے۔

یہ بات نیرج نے جیت کے بعد کہی

سلور میڈل جیتنے پر نیرج چوپڑا نے کہا، ‘جب بھی ہم ملک کے لیے کوئی میڈل جیتتے ہیں، ہم سب خوش ہوتے ہیں۔ اب تھرو کو بہتر کرنے کا وقت ہے، ہمیں انجریز پر کام کرنا ہوگا۔ ہم کوتاہیوں کو بہتر کریں گے۔ ہم بیٹھ کر بات  کریں گے اور کارکردگی کو بہتر بنائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا، ‘مقابلہ شاندار تھا۔ ہر کھلاڑی کا اپنا دن ہوتا ہے، آج ارشد کا دن تھا۔ ٹوکیو، بوڈاپیسٹ، ایشین گیمز کا دن تھا۔ میں نے اپنا بہترین دیا، لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جن پر توجہ دینے اور کام کرنے کی ضرورت ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

14 minutes ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

1 hour ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

2 hours ago