اسپورٹس

Amanpreet Singh Gill passes away: وراٹ کوہلی اور دیگر کھلاڑیوں نے امن پریت سنگھ گل کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا کیا اظہار

نئی  دہلی : بھارتی انڈر-19 کرکٹ ٹیم اور پنجاب کی گھریلو ٹیم کے سابق تیز گیند باز امن پریت سنگھ گل کا بدھ کے روز چندی گڑھ میں 36 برس کی عمر میں موت ہوگئی ہے ۔ ان کی اچانک موت کی خبر سے بھارتی کرکٹ حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سابق اور موجودہ کرکٹرز نے ان کے موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔امن پریت سنگھ گل کے ساتھ انڈر-19 کرکٹ کھیلنے والے بھارتی اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ امن پریت گل کے آنجہانی موت  کی خبر سن کر وہ حیران اور غمزدہ ہیں۔ انہوں نے پرارتھنا کی کہ بھگوان ان کے اہل خانہ اور قریبی عزیزوں کو اس دکھ کو برداشت کرنے کی طاقت عطا کرے۔ وراٹ کوہلی نے اپنے پیغام کے اختتام پر “اوم شانتی” بھی لکھا۔

بھارت کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے بھی امن پریت سنگھ گل کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ امن پریت کی موت  کی خبر سن کر انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔ یوراج  سنگھ کے مطابق ابتدائی دنوں میں وہ دونوں ایک ہی ڈریسنگ روم کا حصہ رہے تھے۔ انہوں نے امن پریت کو ایک خاموش مزاج، محنتی اور کھیل سے بے حد محبت کرنے والا کرکٹر قرار دیا۔ یوراج سنگھ نے  ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے پرارتھناکی کہ بھگوان ان کی آتمہ کو سکون عطا فرمائے۔ بھارت کے سابق اوپنر شیکھر دھون نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ پنجاب کے سابق کرکٹر امن پریت سنگھ گل کے اتنی کم عمر میں موت  کی خبر نہایت افسوسناک ہے۔ شیکھر دھون نے ان کے خاندان، دوستوں اور جاننے والوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کی آنجہانی موت کے لیے پرارتھنا کی۔

پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن (پی سی اے) نے بھی امن پریت سنگھ گل کےآنجہانی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ امن پریت پنجاب کرکٹ کے ایک مخلص اور وقف کھلاڑی تھے، جنہوں نے انڈر-19 بھارت، کنگز الیون پنجاب (موجودہ پنجاب کنگز) اور پنجاب کی نمائندگی کی۔ بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے جذبے، لگن اور محنت کے ساتھ پنجاب کرکٹ کی خدمت کی۔

پی سی اے نے مزید کہا کہ امن پریت سنگھ گل نہ صرف ایک اچھے کھلاڑی تھے، بلکہ کرکٹ کے لیے ان کی وابستگی بھی قابلِ تعریف تھی۔ ایسوسی ایشن نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے پرارتھنا کی کہ بھگوان انہیں اس مشکل وقت میں صبر و حوصلہ عطا کرے۔16 ستمبر 1989 کو چندی گڑھ میں پیدا ہونے والے امن پریت سنگھ گل نے سال 2006 میں پنجاب کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ میں قدم رکھا تھا۔ دائیں ہاتھ کے اس تیز گیند باز نے 6 فرسٹ کلاس میچوں میں 11 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 2007 میں بھارت کی جانب سے نوجوانوں کے ون ڈے اور تین روزہ ٹیسٹ میچوں میں بھی شرکت کی اور انگلینڈ، ملائیشیا اور سری لنکا کے دورے کیے تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

3 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

4 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

4 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

4 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

5 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

5 hours ago