قومی

India’s School Education System: اسکولی تعلیمی نظام کے لیے نیتی آیوگ نے جاری کیا تفصیلی پالیسی روڈ میپ، ڈیجیٹل نظام کے فروغ پر زور، رپورٹ میں 13 اہم سفارشات شامل

نئی دہلی: نیتی آیوگ نے بھارت کے اسکولی تعلیمی نظام پر ایک جامع پالیسی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران تعلیم کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت، چیلنجز اور مستقبل کے لائحۂ عمل کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں رسائی، داخلہ، بنیادی ڈھانچے، مساوات، شمولیت اور تعلیمی نتائج جیسے اہم پہلوؤں کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے 13 بڑی سفارشات

نیتی آیوگ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ندھی چھبّر نے ’’اسکول ایجوکیشن سسٹم اِن انڈیا: ٹیمپورل اینالیسس اینڈ پالیسی روڈ میپ فار کوالٹی انہانسمنٹ‘‘ کے عنوان سے یہ رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ میں مجموعی طور پر 13 اہم سفارشات پیش کی گئی ہیں، جن میں اسکولوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، انتظامی اصلاحات، اساتذہ کی تربیت، اسکول مینجمنٹ کمیٹیوں کو بااختیار بنانے، اور ڈیجیٹل و نشریاتی تعلیم کو فروغ دینے جیسے اقدامات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مساوات اور سماجی شمولیت کو بھی پالیسی کا اہم حصہ بنایا گیا ہے۔

ڈیجیٹل تعلیم اور اے آئی کے استعمال پر خصوصی توجہ

رپورٹ میں پانچ اہم تعلیمی سفارشات بھی شامل کی گئی ہیں، جن میں تدریسی طریقوں میں تبدیلی، طلبہ کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ، ابتدائی بچپن کی تعلیم کو مضبوط بنانے اور تعلیم میں مصنوعی ذہانت یعنی Artificial Intelligence کے استعمال پر زور دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کمپیوٹر، انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی اور اسمارٹ کلاس روم جیسی سہولیات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے ڈیجیٹل تعلیم کے نظام کو وسعت ملی ہے۔

بھارت دنیا کے سب سے بڑے تعلیمی نظاموں میں شامل

رپورٹ کے مطابق بھارت کا اسکولی تعلیمی نظام اس وقت 14.71 لاکھ اسکولوں اور 24.69 کروڑ سے زائد طلبہ پر مشتمل ہے، جو دنیا کے سب سے بڑے تعلیمی نظاموں میں شمار ہوتا ہے۔ مطالعے میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ لڑکیوں، درج فہرست ذاتوں (SC) اور درج فہرست قبائل (ST) کے طلبہ کے داخلوں میں مثبت اضافہ درج کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں سفارشات کے نفاذ کے لیے 33 عملی اقدامات بھی تجویز کیے گئے ہیں، جنہیں قلیل مدتی، متوسط مدتی اور طویل مدتی مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

IVY Bhojpuri Music Awards 2026: بھوجپوری موسیقی کے مہاکمبھ کا آغاز! پٹنہ میں پون سنگھ سے لے کر منوج تیواری تک دکھائیں گے جلوہ

پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں 26 اکتوبر کو IVY بھوجپوری میوزک ایوارڈز 2026 کا انعقاد…

10 minutes ago

Shiva Sharma Murder Case: شردھا دوبے کی اب جیل میں گزرے گی رات، عدالت نے تینوں ملزمین کو 10 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا

پولیس نے حضرت گنج تھانے میں شردھا دوبے سے تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ…

2 hours ago

Amit Shah targets Arvind Kejriwal: کیجریوال کے کٹ آؤٹ کو AIIMS میں کیوں داخل کرانا پڑا؟ امت شاہ نے بھرے اسٹیج سے سب کو بتایا

دوارکا میں 8,941 کروڑ روپے کے یمنا پروجیکٹس کا افتتاح کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ…

2 hours ago