اسپورٹس

اس ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی کا حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال، دنیائے کرکٹ میں غم کا ماحول، جانئے کیسے ہوا حادثہ

کرناٹک کے سابق رنجی کرکٹرایس ایل اکشے کی اتوارکوحرکت قلب بند ہوجانے (ہارٹ اٹیک) سے موت ہوگئی۔ یہ حادثہ ایک مقامی میچ کھیلنے کے دوران ہوا تھا۔ ایس ایل صرف 39 سال کے تھے، وہ شیوا موگا کے رہنے والے تھے۔ انہوں نے پہلے کرناٹک کی طرف سے رنجی ٹرافی کھیلا تھا اورکرناٹک پریمیئرلیگ میں بھی شامل تھے، جسے اب مہاراج ٹرافی کے ایس سی اے ٹی-20 کے نام سے جانا جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، اکشے آرکے پورم کے گراونڈ میں منعقدہ تھرڈ ڈیویشن میچ میں کھیل رہے تھے۔ یہ مقابلہ دوپہرکے وقت ہورہا تھا۔ فیلڈنگ کرنے کے دوران انہیں سینے میں درد محسوس ہوا۔ انہوں نے اس کی شکایت کی، جس کے بعد انہیں فوراً نزدیکی اسپتال لے جایا گیا۔ حالانکہ قدرت کوکچھ اورہی منظورتھا۔ اسپتال پہنچنے پرڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

اکشے کی ناگہانی موت نے کرناٹک کی کرکٹ برادری پرغم کی لہردوڑائی ہے۔ سابق کھلاڑیوں سے لے کرآفیشلزتک ہرکوئی اس لیجنڈ اسٹارکے کھونے پرسوگوارہے۔ سابق ہندوستانی کرکٹر ڈوڈا گنیش نے انسٹاگرام پرایک پوسٹ میں اپنے دکھ کا اظہارکیا۔ گنیش نے لکھا، “کرکٹ کی دنیا کے لیے انتہائی افسوسناک خبر۔ 39 سالہ فاسٹ بولرایس ایل اکشے، جنہیں میں اپنے انڈر-19 دنوں سے قریب سے فالوکررہا تھا، کا آج ایک ڈویژن میچ کھیلتے ہوئے انتقال کرگئے۔” انہوں نے مزید لکھا، ”میرے پاس اپنے غم کو ظاہرکرنے کے لئے لفظ نہیں ہیں۔ یہ پرسکون طبیعت کے اس شخص نے 2011/12 میں کرناٹک کے لیے کھیل کرکافی کامیابی حاصل کی تھی، اب ہمارے درمیان نہیں ہیں۔ اکشے کی روح کوسکون ملے”۔

کرناٹک کے کرکٹ ایسوسی ایشن (کے ایس سی اے) نے بھی اکشے کو خراج عقیدت پیش کی اوران کی صلاحیتوں کو یاد کیا۔ کے ایس سی اے نے ایک بیان میں کہا، ”اکشے نے فرسٹ کلاس سطح پرکرناٹک کی فخرکے ساتھ نمائندگی کی اوراپنے کھیل کیریئرسے آگے بھی اٹوٹ جنون اورعزم کے ساتھ کھیل کی خدمت جاری رکھی۔ جونیئرسطح کے کوچ کے طورپرانہوں نے نوجوان کرکٹروں کونکھارنے اوررہنمائی کرنے میں اہم کردارنبھایا۔”

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Russia support India in UN: بہت ہو چکے مغربی ممالک، روس نے اقوام متحدہ میں بھارت کی ویٹو پاور کی کردی حمایت

روس کے علاوہ کئی دیگر ممالک نے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

42 minutes ago

Ganga Expressway Fully Operational: گنگا ایکسپریس وے مکمل طور پر فعال، اناؤ میں ایک ریمپ کے علاوہ کہیں پانی جمع نہیں

موجودہ بارش معمول کی بارش نہیں ہے۔ شدید بارش کے باعث کئی مقامات پر عام…

2 hours ago

Flood situation continues to be grim in Odisha: اڈیشہ میں شدید بارش کے بعد سیلاب کا خطرہ، 70 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

اس دوران محصولات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر سریش پجاری نے بتایا کہ آبی ذخیرے…

2 hours ago

Rape of Female Student: پنجاب میں LPU میں طالبہ کے مبینہ ریپ پر طلبہ میں شدید غم و غصہ، رات بھر یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ

بتایا جا رہا ہے کہ طالبات کے ہاسٹل کے قریب سے طلبہ کا احتجاج شروع…

3 hours ago

Asian Games 2026: ’فتح ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے!‘ اسکواش میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر امت شاہ نے جوشنا اور ویلون کو دی مبارکباد

ایشین گیمز 2026 کے اسکواش مکسڈ ڈبلز مقابلے میں جوشنا چناپا اور ویلون سینتھل کمار…

12 hours ago