اسپورٹس

Babar Azam: پہلے کپتانی گئی، کیا  اب انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے بابراعظم ہوسکتے ہیں باہر

بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں مسلسل خراب فارم کا سامنا کر رہے ہیں۔ حال ہی میں بابر اعظم کو خراب فارم کی وجہ سے کپتانی سے ہاتھ دھونا پڑے۔ وہ پاکستان کے وائٹ بال کپتان تھے، لیکن خراب فارم کے باعث انہوں نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔ اب کپتانی کے بعد بابر ٹیم سے بھی باہر ہوسکتے ہیں ۔ انگلینڈ کے خلاف ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بابر کے بلے سے صرف 30 اور 05 رنز بنے۔

ESPNcricinfo پر شائع رپورٹ میں کہا گیا کہ بابر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلی جا رہی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ سے ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نئی بننے والی سلیکشن کمیٹی نے بابر کو ڈراپ کرنے کا مشورہ دیا۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہارنے کے چند گھنٹے بعد لاہور میں سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔میٹنگ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی موجود تھے۔

ملتان میں 07 سے 11 اکتوبر کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان کے کپتان شان مسعود نے بابر کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے بہترین بلے باز ہیں۔ کوچ جیسن گلیسپی نے بھی ان کی تائید کی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ میٹنگ میں ٹیم کے کپتان اور ہیڈ کوچ شامل نہیں تھے۔

اگر بابر اعظم  کو 15 اکتوبر سے ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا تو پھر یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ کیا وہ 20 اکتوبر سے شروع ہونے والی قائد اعظم ٹرافی کے لیے موجود ہوں گیے یا نہیں۔ بابر اعظم نے 2019 کے بعد سے کوئی فرسٹ کلاس میچ نہیں کھیلا۔

بابر کا ٹیسٹ کیریئر اب تک ایسا ہی رہا ہے

قابل ذکر  بات یہ ہے کہ بابر اعظم اپنے کیریئر میں اب تک 55 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔ ان میچوں کی 100 اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے 43.92 کی اوسط سے 3997 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 9 سنچریاں اور 26 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Amit Shah UP Visit: امت شاہ کے دورۂ اتر پردیش سے انتخابی تیاریوں کو ملے گی رفتار، آر پی سنگھ نے ظاہر کیا بی جے پی کی واپسی کا اعتماد

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان آر پی سنگھ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ…

17 minutes ago

Jamia Millia Islamia ِStudent Protest: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ یونین انتخابات پر تعطل برقرار، 17ویں روز بھی احتجاجی مظاہرہ جاری

کشیدگی کے پیش نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام کورسز کی کلاسیں آن لائن کر دی…

2 hours ago

Adani Ports : اڈانی پورٹس کی آمدنی میں دوسری سہ ماہی کے دوران 24 فیصد اضافہ

مالی سال 2027 کی پہلی ششماہی، یعنی اپریل سے ستمبر کے دوران، کمپنی کی آمدنی…

2 hours ago

UP MLC Election Results: یوپی ایم ایل سی انتخابات میں بی جے پی نے 5 اور سماج وادی پارٹی نے 3 نشستیں جیتیں، وارانسی میں بی جے پی کو جھٹکا

وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی میں سماج وادی پارٹی نے ٹیچر حلقے…

4 hours ago