اسپورٹس

FIFA World Cup2026: فیفا ورلڈ کپ 2026میں لیونل میسی نے کر دی تاریخ رقم، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ انفرادی گول کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

نئی دہلی : فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ جے کے ایک اہم میچ میں ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے آسٹریا کے خلاف گول کرکے تاریخ رقم کر دی۔ ڈلاس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں میسی نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں کسی بھی کھلاڑی کے سب سے زیادہ انفرادی گول کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔اپنے 39ویں یومِ پیدائش سے صرف دو روز قبل میسی نے ورلڈ کپ میں اپنا 17واں گول اسکور کیا، جو 2026 کے ٹورنامنٹ میں ان کا چوتھا گول بھی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے جرمنی کے میروسلاو کلوزے کے 16 گولوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اب میسی 17 گولوں کے ساتھ فہرست میں سرفہرست ہیں، جبکہ کلوزے 16 اور برازیل کے رونالڈو 15 گولوں کے ساتھ ان کے پیچھے ہیں۔

میسی نے ایک اور منفرد اعزاز بھی حاصل کیا۔ وہ فرانس کے جسٹ فونٹین اور برازیل کے جائرزینھو کے بعد مسلسل چھ ورلڈ کپ میچوں میں گول کرنے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔میچ میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو آسٹریا کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، تاہم میسی نے اپنی شاندار کارکردگی سے ٹیم کی واپسی کی قیادت کی۔ گول کے موقع پر میسی نے گیند تھیاغو المادا کو پاس کی، جنہوں نے فوری طور پر ایک عمدہ ریٹرن پاس دیا۔ میسی نے گیند کو بہترین انداز میں کنٹرول کرتے ہوئے آسٹریا کے گول کیپر الیگزینڈر شلاگر کو چکمہ دیا اور زبردست شاٹ کے ذریعے گیند جال میں پہنچا دی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ میسی اس سے چند منٹ قبل ہی یہ تاریخی ریکارڈ قائم کر سکتے تھے، لیکن وہ ایک پینلٹی ضائع کر بیٹھے تھے۔ اس کے باوجود انہوں نے بعد میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔میچ کے ابتدائی لمحات میں ارجنٹینا کا غلبہ رہا، لیکن پینلٹی ضائع ہونے کے بعد ٹیم کی گرفت کچھ کمزور پڑ گئی۔ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آسٹریا نے ہائی پریسنگ کے ذریعے کھیل پر کنٹرول حاصل کیا اور ارجنٹینا کے حملوں کو روکنے کی کوشش کی۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ  وہ اپنی برتری کو گول میں تبدیل نہ کر سکے۔بعد ازاں ارجنٹینا نے دوبارہ کھیل پر گرفت مضبوط کی اور میسی نے مڈفیلڈ سے ایک خوبصورت موو ترتیب دیتے ہوئے تھیاغو المادا کے ساتھ شاندار کمبینیشن بنایا، جس کا اختتام تاریخی گول پر ہوا۔ اس گول کے ساتھ نہ صرف ارجنٹینا کو 1-0 کی برتری ملی بلکہ میسی نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ انفرادی گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Bhartiya Patrakarita Mahotsav: بھارت ایکسپریس کی اہم شراکت سے اندور میں صحافت کا مہاکمبھ اختتام پذیر

اندور میں اسٹیٹ پریس کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ تین روزہ اٹھارویں ’انڈین جرنلزم فیسٹیول‘…

1 hour ago

Adani Group: اڈانی گروپ اور کچھ یونیورسٹی نے گرین انرجی سینٹر آف ایکسیلنس کا کیا آغاز، ہر سال 10 ہزار سے زائد طلبہ کو ملے گی تربیت

اڈانی گروپ کی اسکل ڈیولپمنٹ اور صلاحیت سازی کی اکائی اڈانی اسکلز اینڈ ایجوکیشن (ASE)…

2 hours ago