قومی

Lucknow Fire Tragedy: لکھنؤ کوچنگ سینٹر آتشزدگی میں 15 افراد جاں بحق، کسی کی شادی ہونے والی تھی تو کوئی گھر کا واحد سہارا تھا

نئی دہلی :اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے علی گنج علاقے کے پورنیا میں واقع ایک نجی کوچنگ سینٹر میں پیر 22 جون کو پیش آنے والے ہولناک آتشزدگی کے واقعے نے پورے شہر کو سوگ میں ڈبو دیا۔ اس المناک حادثے میں اب تک 15 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو) اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ریاستی حکومت نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے لیے 5 لاکھ روپے فی کس معاوضے جبکہ شدید زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے کی فوری مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

کوچنگ سینٹر میں آگ کیسے لگی؟

علی گنج کے پورنیا علاقے میں واقع کثیر منزلہ عمارت میں دوپہر کے وقت اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگتے ہی عمارت میں تیزی سے دھواں بھر گیا، جس کے باعث اندر موجود طلبہ اور عملے میں بھگدڑ مچ گئی۔ کئی افراد جان بچانے کے لیے مختلف راستے تلاش کرتے رہے، جبکہ کچھ نے عمارت سے نکلنے کے لیے خطرناک طریقے اختیار کیے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، پولیس، ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ امدادی کارروائیوں کے دوران فائر بریگیڈ کی تقریباً 10 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔ریسکیو ٹیموں نے عمارت کے اندر پھنسے افراد تک پہنچنے کے لیے پچھلی دیوار توڑ دی اور اسی راستے سے کئی لاشوں کو باہر نکالا گیا۔ حکام کے مطابق عمارت کی مکمل تلاشی لی جا چکی ہے اور اب کسی شخص کے اندر پھنسے ہونے کا خدشہ نہیں ہے۔

لوپریت نے مزید بتایا کہ جب انہیں باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ملا تو انہوں نے عمارت کے باہر لٹک رہے ایک تار کو پکڑ کر نیچے اترنے کی کوشش کی، لیکن اسی دوران ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ نیچے گر پڑیں، جس سے ان کی ٹانگ زخمی ہو گئی۔ انہوں نے اپنی جان بچ جانے پر بھگوان  کا شکر ادا کیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا شدید دکھ ہے کہ ان کے کئی ساتھی اس حادثے کی زد میں آ گئے۔ “میں خوش قسمت تھی کہ بچ گئی، لیکن میرے کئی دوست اتنے خوش نصیب نہیں تھے کہ اس ہولناک آگ سے محفوظ نکل پاتے،” انہوں نے نم آنکھوں کے ساتھ کہا۔

یہ حادثہ نہ صرف متاثرہ خاندانوں بلکہ پورے شہر کے لیے ایک بڑا سانحہ بن گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں کئی نوجوان اپنے خوابوں کی تعبیر کے لیے کوچنگ حاصل کر رہے تھے، مگر ایک لمحے میں یہ خواب ہمیشہ کے لیے بکھر گئے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، وزیر اعظم نریندر مودی نے روشیبینا دیوی، ستنم سنگھ اور سلمان خان کو دی مبارکباد

ووشو میں روشیبینا دیوی نے سلور جبکہ روئنگ کے مینز ڈبل اسکلز مقابلے میں ستنم…

33 minutes ago

Adani Group Plans: دو ہزار بستروں والے غیر منافع بخش اسپتال کے سنگِ بنیاد پر گوتم اڈانی کا بڑا اعلان، ’یہ بنگال کے طبی مستقبل کو بہتر بنائے گا‘

’اڈانی آروگیہ مندر‘ میں جدید میڈیکل کالج، جدید تحقیق اور طبی نگہداشت کی سہولیات ہوں…

49 minutes ago

PHDCCI Seminar: نئے لیبر کوڈز سے آسان ہوگی تعمیل، روزگار اور سماجی تحفظ کے مواقع بڑھیں گے: لیبر سکریٹری

پی ایچ ڈی سی سی آئی کے سیمینار میں لیبر کوڈز کے عملی نفاذ، اجرت،…

52 minutes ago

Gyanesh kumar Arresting Issue: کیا سی ای سی گیانیش کمار گرفتار ہو سکتے ہیں؟ گرفتاری کے مطالبے کے درمیان جانیے کیا کہتا ہے قانون

اپوزیشن کی جانب سے گرفتاری کا مطالبہ، 2023 کے قانون کی دفعہ 16 میں انتخابی…

2 hours ago

Bigg Boss 20: بگ باس 20، منوج تیواری کی بیٹی ریتی نے قاضی توقیر کو دی گالی، کیمرے کے سامنے گلوکار نے والد سے کی شکایت

’ڈِس بیٹل‘ کے دوران ریتی تیواری اور قاضی توقیر کے درمیان شدید جھڑپ، ریتی کی…

2 hours ago