اسپورٹس

FIFA World Cup 2026: میکسیکو پہنچتے ہی انگلینڈ ٹیم کا ہوٹنگ سے استقبال، راؤنڈ آف 16 سے قبل دباؤ میں اضافہ

نئی دہلی : فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 کے اہم مقابلے سے قبل انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کو میکسیکو سٹی میں گرمجوش استقبال کے بجائے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ میزبان میکسیکو کے خلاف پیر کو ہونے والے ہائی وولٹیج میچ سے پہلے جب انگلینڈ کی ٹیم اپنے ہوٹل پہنچی تو وہاں موجود مقامی شائقین نے زوردار ہوٹنگ، نعرے بازی اور شور مچا کر مہمان ٹیم پر نفسیاتی دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔انگلینڈ کے ہیڈ کوچ تھامس ٹوخیل کی قیادت میں ٹیم پہلے ہی ٹورنامنٹ کے مشکل ترین مقابلوں میں سے ایک کی تیاری کر رہی ہے، تاہم میزبان ملک کے پرجوش شائقین کے اس رویے نے کھلاڑیوں پر دباؤ مزید بڑھا دیا ہے۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ میکسیکو سٹی کے اسٹیڈیم میں 80 ہزار سے زائد تماشائی موجود ہوں گے، جن کی اکثریت میزبان ٹیم کی حمایت کرے گی، جس سے پورا ماحول میکسیکو کے حق میں ہوگا۔

انگلینڈ نے اپنی حکمت عملی کو خفیہ رکھنے کے لیے کینساس سٹی میں واقع اپنے ٹریننگ بیس سے آخری وقت میں میکسیکو سٹی روانہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا، تاکہ مخالف ٹیم کو ان کی تیاریوں کے بارے میں زیادہ معلومات نہ مل سکیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے  اس منصوبے کے باوجود جیسے ہی ٹیم کی بس ہوٹل کے باہر پہنچی، بڑی تعداد میں موجود میکسیکن شائقین نے ہوٹنگ اور نعرے بازی کے ذریعے کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔میچ کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے فٹبال ایسوسی ایشن نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ ٹیم ہوٹل کے باہر اضافی پولیس اہلکاروں اور سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ کھلاڑی کسی بھی رکاوٹ کے بغیر اپنی تیاری مکمل کر سکیں۔ سکیورٹی بڑھانے کی ایک وجہ ایکواڈور کی وہ شکایت بھی ہے، جس میں اس نے راؤنڈ آف 32 کے مقابلے سے قبل اپنے کھلاڑیوں کو ہوٹل کے باہر شور شرابے کے ذریعے پریشان کیے جانے کا الزام لگایا تھا۔

انگلینڈ کے لیے صرف میکسیکو کی مضبوط ٹیم ہی چیلنج نہیں ہوگی بلکہ میکسیکو سٹی کی بلند سطحِ سمندر سے اونچائی بھی ان کے لیے بڑا امتحان ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ اسٹیڈیم تقریباً 2,200 میٹر کی بلندی پر واقع ہے، جہاں آکسیجن کی نسبتاً کم مقدار کے باعث کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس، برداشت اور کارکردگی کا سخت امتحان ہوگا۔پیر کو ہونے والے اس اہم مقابلے کی فاتح ٹیم کوارٹر فائنل میں جگہ بنائے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان اب تک نو بین الاقوامی مقابلے کھیلے جا چکے ہیں، جن میں انگلینڈ نے چھ، میکسیکو نے دو میچ جیتے، جبکہ ایک مقابلہ برابر رہا۔ اگرچہ ماضی کا ریکارڈ انگلینڈ کے حق میں ہے، لیکن گھریلو میدان، ہزاروں مقامی شائقین کی بھرپور حمایت اور میکسیکو سٹی کے حالات کو دیکھتے ہوئے اس بار مقابلہ انتہائی سنسنی خیز اور سخت ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

7 minutes ago

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

58 minutes ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

1 hour ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

2 hours ago