اسپورٹس

Asia Cup 2023: بنگلہ دیش کے خلاف حارث رؤف کا شاندار کارنامہ، ثقلین مشتاق کا ریکارڈ توڑ دیا

Asia Cup 2023: ایشیا کپ میں پاکستان کے تیز گیند باز حارث رؤف قاتلانہ گیند بازی کر رہے ہیں۔ سپر-4 کے پہلے مقابلے میں انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف شروعاتی 2 وکٹ اپنے نام کرلئے۔ محمد نعیم اورتوحید ہردائے کو آؤٹ کرنے کے ساتھ ہی حارث رؤف نے اپنے نام ایک بڑا ریکارڈ درج کرالیا ہے۔ وہ ونڈے میں پاکستان کے لئے سب سے تیز 50 وکٹ لینے والے چوتھے گیند باز بن گئے ہیں۔

حارث رؤف نے ثقلین مشتاق کو پیچھے چھوڑ دیا

حارث رؤف نے پاکستان کے لئے سب سے تیز 50 وکٹ لینے کے معاملے میں عظیم گیند باز رہے ثقلین مشتاق کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ثقلین مشتاق نے 28 میچوں میں 50 وکٹ حاصل کئے تھے۔ جبکہ حارث رؤف نے 27 میچوں میں ہی یہ کارنامہ انجام دے دیا ہے۔ اس فہرست میں تیز گیند باز حسن علی سب سے اوپر ہیں، جنہوں نے ونڈے میں پاکستان کے لئے صرف 24 میچوں میں ہی 50 کامیابی حاصل کرلی تھی۔

 سب سے تیز 50 وکٹ لینے والے گیند بازوں کی فہرست

حسن علی نے 24 میچ میں 50 وکٹ حاصل کئے جبکہ شاہین آفریدی نے 25 میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس کے علاوہ وقار یونس اور حارث رؤف نے  27-27 میچوں میں یہ کامیابی حاصل کی۔ جبکہ ثقلین مشتاق نے 28 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

 

میچ کی صورتحال

ایشیا کپ کے سپر-4 کے پہلے مقابلے کی بات کریں تو پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ لاہور میں کھیلے جا رہے اس مقابلے میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کا اسکور 21 اوور میں 105 رن ہوگیا ہے۔ جبکہ اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں۔

  بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

یوگی کے گڑھ گورکھپور میں اکھلیش یادو کابڑا سیاسی شو، 20 کلومیٹر روڈ شو میں امڑی بھیڑ، بی جے پی کے صفائے کا دعویٰ

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بدھ کے روز اپنے پی ڈی اے رتھ کے…

5 hours ago

Social Justice Summit: سشما سوراج بھون میں سجے گا سماجی انصاف کا عظیم الشان پلیٹ فارم، وزیر اعظم مودی اختتامی اجلاس سے کریں گے خطاب

19 نومبر کو نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ محکمہ جاتی کانفرنس کے اختتامی اجلاس…

6 hours ago

PM Modi Meets Prince William and Kate: وزیر اعظم نریندر مودی کی پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ سے ملاقات، ’ارتھ شاٹ پرائز‘ کی کوششوں کو سراہا

وزیر اعظم نے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے نئی اختراعات اور ہندوستانی صلاحیتوں کو…

6 hours ago

Ukraine Crisis: کیا یوکرین جنگ ختم ہوگی؟ الاسکا میں ناکام مذاکرات کے بعد کل ٹرمپ اور پوتن کی اہم ملاقات

چین میں ٹرمپ، شی جن پنگ اور ولادیمیر پوتن کی پہلی سہ فریقی ملاقات، یوکرین…

6 hours ago