اسپورٹس

IPL 2025: دہلی کیپٹلس کی مشکلات میں اضافہ، اسٹارک کے بعد اب ان 2 کھلاڑیوں نے بھی کیا ہندوستان لوٹنے سے انکار

نئی دہلی: انڈین پریمیئرلیگ 2025 (آئی پی ایل 2025) کے 18ویں سیزن کے باقی بچے مقابلوں کا شیڈول جاری ہونے کے بعد سے سبھی ٹیمیں ان غیرملکی کھلاڑیوں کے ری پلیسمنٹ کا اعلان کررہی ہیں، جو واپس ہندوستان نہیں لوٹ رہے ہیں، اس میں اب سب سے زیادہ مصیبت میں دہلی کیپٹلس کی ٹیم نظرآرہی ہے۔ دہلی کی ٹیم نے اس سیزن کی شروعات کافی بہترکی تھی، جس کے بعد وہ اپنے گزشتہ کچھ میچوں میں امید کے مطابق نہیں کھیل سکے۔ اس کے باوجود ابھی بھی دہلی کیپٹلس کی ٹیم پلے آف میں پہنچنے کی ریس میں بنی ہوئی ہے، لیکن ان کے اہم غیرملکی کھلاڑیوں کے واپس ہندوستان نہیں لوٹنے سے صورتحال کافی سنگین ہوتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ مچیل اسٹارک کے بعد اب اس فہرست میں فاف ڈوپلیسس اورڈونوون فریرا کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔

دہلی کیپٹلس کو جلد کرنا ہوگا کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

آئی پی ایل 2025 سیزن میں ابھی دہلی کیپٹلس کی ٹیم کولیگ اسٹیج کے باقی بچے مقابلوں میں تین اورمیچ کھیلنے ہیں، جس میں انہیں پلے آف میں اپنی جگہ یقینی بنانے کے لئے تینوں میچ جیتنا ضروری ہے۔ ایسے میں مچیل اسٹارک اورفاف ڈوپلیسس کے واپس نہیں لوٹنے سے ان کی امیدوں کوجھٹکا لگ سکتا ہے۔ مچیل اسٹارک نے جہاں اس سیزن میں گیند سے کافی بہترکارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا تووہیں فاف ڈوپلیسس بلے سے کافی بہترکارکردگی کرتے ہوئے نظرآئے تھے۔

ٹرسٹن اسٹبس آرہے ہیں واپس

دہلی کیپٹلس کی ٹیم کے لئے اچھی خبریہ ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے نوجوان کھلاڑی ٹرسٹن اسٹبس آئی پی ایل 2025 کے باقی بچے میچوں میں حصہ لینے کے لئے واپسی کررہے ہیں۔ وہیں دہلی کی ٹیم میں اس کے علاوہ صادق اللہ اٹل اوردشمانتا چمیرا کے علاوہ 2 اورغیر ملکی کھلاڑی ہیں تووہیں جیک فریجرکے ری پلیسمنٹ کی طورپرشامل کئے گئے بنگلہ دیش ٹیم کے تیزگیند بازمستفیض الرحمٰن کوان کے بورڈ سے این اوسی نہیں ملنے سے ان کا کھیلنا کافی مشکل لگ رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔ 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Trump Returns Unexpectedly to White House: اچانک وائٹ ہاؤس واپس لوٹے ٹرمپ، خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر حملوں کا الرٹ، ایڈوائزری جاری

امریکی سفارت خانے نے کہا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ نے سعودی عرب…

27 minutes ago

Journalist Payal Mehta passes away in Mumbai at 46: سینئر صحافی پائل مہتا کا انتقال، وزیر اعظم مودی،امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے تعزیت کا کیا اظہار

وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پائل مہتا کے انتقال پر…

1 hour ago

Woman arrested in Bajhang: نیپال میں خاتون گرفتار، کتے کو پل سے ندیمیں پھینکنے کی ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو میں خاتون سیٹی گنڈکی ندی پر بنے ایک پل پر کھڑی نظر آ…

2 hours ago

Explosion in Riyadh: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دھماکے، کئی پروازیں تاخیر کا شکار، فضائی حملے کا الرٹ

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی شہری نے بتایا…

3 hours ago