قومی

Jagdish Devda controversial remarks: پورا ملک،فوج اور سپاہی پی ایم مودی کے قدموں میں سر نِگوں ہیں:مدھیہ پردیش کے نائب وزیراعلیٰ کا متنازعہ بیان

مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ کے متنازعہ بیان کا معاملہ ابھی حل نہیں ہوا ہے کہ اب ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیوڑا کے متنازعہ بیان نے سیاسی طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ جبل پور میں سول ڈیفنس کے رضاکاروں کے ایک تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے دیوڑا نے کہاکہ پورا ملک، ملک کی فوج اور سپاہی وزیر اعظم نریندر مودی کے قدموں میں سر نِگوں  ہیں۔دیوڑا نے جذباتی انداز میں کہاکہ من میں بہت غصہ تھا کہ وہاں جانے والے سیاحوں کو ان کا مذہب پوچھ کر چن چن کر قتل کر دیا گیا، خواتین کو ایک طرف کھڑا کر کے ان کے سامنے گولی مار دی گئی، بچوں کے سامنے گولی مار دی گئی، اس دن سے پورے ملک  میں یہ تناؤ تھا کہ جب تک اس کا بدلہ نہیں لیا جاتا، جب تک ان لوگوں کو مارا نہیں جائے گا، تب تک ہمیں سکون نہیں ملے گا۔

ڈپٹی سی ایم نے مزید کہا کہ ہم کامیاب وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، پورا ملک، ملک کی فوج، سپاہی ان کے قدموں پر سرجھکا رہے ہیں، انہوں نے جو جواب دیا ہے اس کی تعریف نہیں کی جا سکتی۔ریاست کے وزیر خزانہ دیوڑا کا یہ بیان آپریشن سندور کے حوالے سے تھا، جس کے تحت ہندوستانی فوج نے 7 مئی کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جواب دیتے ہوئے پاکستان اور پی او کے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا۔ اس آپریشن میں 100 سے زائد دہشت گرد اور کئی پاکستانی فوجی مارے گئے۔

 دیوڑا نے اس کارروائی کے لیے وزیر اعظم کی تعریف کی، لیکن فوج کو ‘وزیر اعظم کے قدموں پر جھکنے’ کے طور پر بیان کرنے والے ان کے بیان نے تنازع کھڑا کر دیا۔ اب اپوزیشن نے اسے فوج کی توہین قرار دیتے ہوئے اس پر شدید تنقید شروع کردی ہے۔کانگریس نے اس بیان کو فوج کی توہین قرار دیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے  ایکس پر لکھا گیاکہ ملک کی فوج اور سپاہی وزیر اعظم مودی کے قدموں میں جھکتے ہیں۔یہ بات مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت کے نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیوڑا نے کہی ہے۔ جگدیش دیوڑا کا یہ بیان بہت سستا اور شرمناک ہے۔ یہ فوج کی بہادری اور جرات کی توہین ہے۔ آج جب پورا ملک فوج کے سامنے جھک رہا ہے، اس وقت بی جے پی لیڈر ہماری بہادر فوج کے بارے میں اپنی گھٹیا سوچ کا اظہار کر رہے ہیں۔ بی جے پی اور جگدیش دیوڑا کو معافی مانگنی چاہیے۔ اور ان کو  ان کے عہدے سے برطرف کیا جائے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

RBI MPC’s three-day meeting begins: آر بی آئی کی ایم پی سی کی 3 روزہ میٹنگ شروع، 7 اکتوبر کو شرح سود پر ہوگا فیصلہ

اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی،…

2 minutes ago

Special Camp for SIR in Delhi’s Ranjit Nagar: دہلی کے رنجیت نگر میں ایس آئی آر کو لے کر خصوصی کیمپ، بی ایل او اور افسران کر رہے مسائل کا حل

مقامی لوگوں نے کہا کہ افسران اور ملازمین مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ جب بھی…

45 minutes ago

PM Modi and Swiss President to Meet Today: بھارت-سوئٹزرلینڈ تعلقات میں نئے باب کا آغاز، پی ایم مودی اور سوئس صدر کے درمیان آج ہوگی اہم ملاقات

اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…

2 hours ago

Jantar Mantar Protest: دہلی کے جنتر منتر پرخاتون سے مبینہ بدسلوکی کے خلاف پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے باہر احتجاج

روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…

3 hours ago