قومی

Turkiye Boycott: ترکیہ کے بائیکاٹ میں اڈانی ایئرپورٹس بھی شامل،ممبئی اور احمد آباد ہوائی اڈوں پر ترک کمپنی سیلبی کے ساتھ اپنا معاہدہ منسوخ کیا

اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز نے ترکیہ کی کمپنی سیلبی کے ساتھ ممبئی اور احمد آباد ہوائی اڈوں پر اپنے گراؤنڈ ہینڈلنگ معاہدے کو فوری اثر سے منسوخ کر دیا ہے۔ اڈانی ایئرپورٹس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام حکومت کی طرف سے سیلبی کی سیکورٹی کلیئرنس کی منسوخی کے بعد کیا گیا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ ’’ہم نے ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے (CSMIA) اور احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے (SVPIA) پر Celebi کے ساتھ گراؤنڈ ہینڈلنگ معاہدے کو ختم کر دیا ہے۔‘‘

کمپنی نے جاری کیا بیان

کمپنی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’اس کے مطابق Celebi کو بلاتعطل آپریشنز کو یقینی بنانے کے لیے تمام گراؤنڈ ہینڈلنگ سہولیات فوری طور پر ہمارے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔‘‘ کمپنی نے نوٹ کیا کہ متبادل گراؤنڈ ہینڈلنگ فراہم کنندگان کے ذریعے خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

ممبئی اور احمد آباد ہوائی اڈوں کے ترجمان نے زور دے کر کہا ’’CSMIA اور SVPIA میں Celebi کے تمام موجودہ ملازمین کو ان کی موجودہ شرائط و ضوابط پر نئی گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسیوں میں منتقل کر دیا جائے گا۔ ہمارے ہوائی اڈوں پر گراؤنڈ ہینڈلنگ آپریشنز غیر متاثر رہیں گے۔ ہم خدمت کے اعلیٰ ترین معیارات اور قومی مفاد کو مکمل طور پر برقرار رکھتے ہیں۔‘‘ یہ کارروائی مرکزی حکومت کی جانب سے سرکاری طور پر ترک فرم کے لیے سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

ڈریگن پاس کے ساتھ لاؤنج ڈیل بھی کی گئی ختم

اس سے قبل اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز نے ترک کمپنی ڈریگن پاس کے ساتھ لاؤنج تک رسائی کا معاہدہ بھی ختم کر دیا تھا، جو اس فرم کے صارفین کو ہوائی اڈے کے لاؤنجز میں داخلے کی سہولت دیتا تھا۔ اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز کے ترجمان نے کہا ’’ڈریگن پاس کے ساتھ ہماری ایسوسی ایشن، جو اس کے صارفین کو ہوائی اڈے کے لاؤنجز تک رسائی فراہم کرتی تھی، فوری طور پر ختم ہو گئی ہے۔ ڈریگن پاس کے صارفین کو اب اڈانی کے زیر انتظام ہوائی اڈوں پر لاؤنجز تک رسائی حاصل نہیں ہو گی۔ اس تبدیلی سے ہوائی اڈے کے لاؤنج اور دیگر صارفین کے سفر کے تجربے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

PM Modi will visit Brussels: دسمبر میں برسلز جاکر بھارت-یورپی یونین ایف ٹی اے پر دستخط کریں گے وزیراعظم مودی

معاہدے سے 2 ارب سے زیادہ لوگوں پر مشتمل وسیع بازار تشکیل پانے کی امید،…

15 minutes ago

PM Modi Releases 24th PM Kisan Installment: وزیر اعظم مودی نے پی ایم کسان کی 24ویں قسط جاری کی، 9.34 کروڑ کسان خاندانوں کو ملے 18,680 کروڑ روپے

گجرات کے بھلڈی سے ملک بھر کے مستحق کسانوں کے کھاتوں میں رقم براہِ راست…

51 minutes ago

Joshimath Helicopter Crash: بدری ناتھ دھام سے واپسی پرہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 6 افراد ہلاک

جس وقت ہیلی کاپٹر بدری ناتھ سے واپس آ رہا تھا، اس دوران علاقے میں…

1 hour ago

Reliance Jio: موبائل بازار میں ریلائنس جیو کا غلبہ برقرار، ایئرٹیل سے 10 گنا زیادہ موبائل صارفین جوڑے

جیو نے 19 لاکھ  نئے  صارفین جوڑے ، ایئر  ٹیل کے کھاتے میں  صرف 2لاکھ۔ٹرائی…

2 hours ago