اسپورٹس

Champions Trophy 2025: انگلینڈ کو  ملی بڑی ریلیف! یہ اسٹار اوپنر چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے  ہوافٹ

چیمپئنز ٹرافی 2025 کی شروعات 19 فروری سے ہونے جا رہی ہے۔ اس سے قبل کئی ٹیموں کے تجربہ کار کھلاڑی انجری کے باعث اس ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔ اس دوران انگلینڈ کے اوپنر بین ڈکٹ بھی انڈیا بمقابلہ انگلینڈ ون ڈے سیریز کے دوران زخمی ہو گئے۔ جس کے بعد ان کے چیمپئنز ٹرافی میں کھیلنے کے حوالے سے ابہام پیدا ہو گیا تھا۔ لیکن اب انگلینڈ کے کیمپ کے لیے ایک بڑی راحت کی خبر آ گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ڈکٹ چیمپئنز ٹرافی کے لیے فٹ ہو گئے ہیں۔

کب لگی  ہوئے تھے  زخمی ؟

حال ہی میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی۔ جس کا آخری میچ 12 فروری کو احمد آباد میں کھیلا گیا تھا۔ بین ڈکٹ کو اس میچ کے دوران فیلڈنگ کے دوران بائیں ران میں چوٹ لگی تھی۔ چوٹ کی وجہ سے ڈکٹ نے ہندوستان چھوڑ دیا اور انہیں اسکین کے لیے یو اے ای بھیجا گیا  تھا،جہاں سے ان کے لیے اچھی خبر آئی ہے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ہفتے کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘اسکین رپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ انگلینڈ کے بلے باز بین ڈکٹ مکمل طور پر فٹ ہیں اور چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہو گے ہیں۔’

ہندوستان-انگلینڈ ون ڈے سیریز میں ڈکٹ کے اعدادوشمار

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ انہوں نے 3 میچوں میں 43.66 کی اوسط سے 131 رنز بنائے۔ اس میں ایک نصف سنچری بھی شامل ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے انگلینڈ کا شیڈول

22 فروری 2025: انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا (قذافی اسٹیڈیم، لاہور)

26 فروری 2025: انگلینڈ بمقابلہ افغانستان (قذافی اسٹیڈیم، لاہور)

01 مارچ 2025: انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ (نیشنل اسٹیڈیم، کراچی)

انگلینڈ کی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ٹیم

جوز بٹلر (کپتان)، جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، ٹام بینٹن، ہیری بروک، برائیڈن کارس، بین ڈکٹ، جیمی اوورٹن، جیمی اسمتھ، لیام لیونگ اسٹون، عادل رشید، جو روٹ، ثاقب محمود، فل سالٹ، مارک ووڈ۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Senior BJP leader Lal Krishna Advani: لال کرشن اڈوانی کی طبیعت اب کیسی ہے؟ اسپتال سے سامنے آیا ہیلتھ اپ ڈیٹ

لال کرشن اڈوانی ملک کے سینئر سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا سیاسی…

1 hour ago

Tragic incident in Greater Noida, Uttar Pradesh: گریٹر نوئیڈا میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی مشتبہ موت، علاقے میں سنسنی

یہ دردناک واقعہ گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ تھانہ علاقے کے تحت آنے والے گاؤں نگلا…

2 hours ago

From Clay To Consciousness: مٹی سے شعور تک، قدیم ہندوستانی مذہبی متون کی روشنی میں دیوی درگا کی مورتی کا مفہوم

مہا سپتمی کے موقع پر عقیدت مند نو پودوں کے مجموعے، نوپتریکا، کو نصب کرتے…

2 hours ago

Reactor blast in Bharuch, Gujarat: گجرات کے بھروچ میں فارما کمپنی میں ری ایکٹر دھماکہ، 5 ملازمین کی موت، 6 زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت…

4 hours ago