اسپورٹس

India vs England: خراب فیلڈنگ، تھکی ہوئی گیند بازی کی وجہ سے ٹیم انڈیا کو شکست، انگلینڈ نے 5 وکٹ سے جیتا مقابلہ

India vs England: ہندوستان اورانگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز کھیلی جارہی ہے۔ سیریز کا پہلا میچ لیڈس کے ہیڈنگلے کرکٹ میدان پرکھیلا گیا۔ پہلے میچ میں انگلینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹ سے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔ ہندوستان کی طرف سے اس میچ میں  5 سنچری لگائی گئی۔ تاہم پھربھی ٹیم انڈیا میچ اپنے نام نہیں کرسکی۔ کپتان شبھمن گل کی قیادت میں پہلا میچ ہندوستان کو گنوانا پڑا۔ اس میچ میں ہندوستانی ٹیم کی گیند بازی اور فیلڈنگ نے سب سے زیادہ مایوس کیا۔ یہی وجہ رہی کہ ہندوستانی ٹیم اس سیریز میں 1-0 سے پیچھے ہوگئی ہے۔

ہندوستان کی ایسی رہی بلے بازی

ہندوستانی ٹیم نے پہلی اننگ میں 113 اوور میں 471 رنوں کا ہمالیائی اسکور بنایا۔ پہلی اننگ میں یشسوی جیسوال نے 159 گیندوں میں 101 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی، جبکہ شبھمن گل نے بھی 147 رن بنائے۔ اس کے علاوہ رشبھ پنت نے بھی 134 رن بنائے، جس کے جواب میں انگلینڈ نے 100.4 اوور میں اولی پوپ کی 106 اور ہیری بروک کی 99 رنوں کی اننگ کی بدولت 100.4 اوور میں 465 رن بنائے تھے۔ ہندوستان کو پہلی اننگ میں 6 رنوں کی سبقت ملی تھی۔ جسپریت بمراہ نے 5 وکٹ حاصل کئے تھے، جبکہ بین اسٹوکس اور جوش ٹنگ نے 4-4 وکٹ حاصل کئے۔

انگلینڈ نے دوسری اننگ میں پلٹ دی بازی

ہندوستان نے دوسری اننگ میں کے ایل راہل کی 137 اور رشبھ پنت کی 118 رنوں کی اننگ کی بدولت 96 اوور میں 364 رن بنائے تھے۔ 371 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلینڈ نے پانچویں دن کا کھیل ختم ہونے سے پہلے 82 اوور میں 373/5 رن بناکر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا کوبڑا جھٹکا بھی دے دیا۔

ہندوستانی ٹیم کی خراب فیلڈنگ

اس میچ میں یشسوی جیسوال نے 4 آسان کیچ چھوڑ دیئے، جبکہ کئی مواقع پر ہندوستان نے خراب فیلڈنگ کی۔ گیند بازی میں بھی ہندوستانی ٹیم نے خوب جدوجہد کیا۔ دوسری اننگ میں ہندوستانی گیند باز انگلینڈ کوابتدائی جھٹکے دینے میں ناکام رہے۔ انگلینڈ نےدوسری اننگ میں پہلے وکٹ کے لئے 188 رنوں کی بڑی شراکت کرکے ہندوستانی ٹیم کی کمرتوڑدی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

IPL 2027: ممبئی انڈینز کو ملے گا اپنا ’راجہ‘ واپس! کیا روہت شرما پھر سنبھالیں گے ٹیم بلیو کی کمان؟

ممبئی انڈینز میں ایک بار پھر قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی…

6 minutes ago

Manoj Tiwari Address Students: مہاراجا اگرسین کالج میں منوج تیواری کا نوجوانوں کو پیغام، کہا- زندگی کی اقدار اور ہنر کے ساتھ کامیابی کی راہ طے کریں

دہلی یونیورسٹی کے مہاراجا اگرسین کالج میں طلبہ یونین کی حلف برداری تقریب کے دوران…

15 minutes ago

Acid Attack: اسپتال سے گھر لوٹ رہی تھیں خاتون ڈاکٹر، سرپھرے نے پھینکا تیزاب؛ پولیس بھی حیران، تحقیقات میں چونکا دینے والے انکشافات

بہار کے بیگوسرائے میں اسپتال سے گھر واپس جا رہی خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے…

50 minutes ago

From Teesta to Trishuli: تیستا سے تریشولی تک: ہمالیائی پن بجلی کے لیے موسمیاتی حقائق کا جائزہ کیوں ضروری ہے؟

صرف بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت اور منصوبوں کے اعداد و شمار کافی…

1 hour ago

Bihar Boat Accident: وزیراعظم مودی نے راگھوپور کشتی حادثے پر دکھ کا کیا اظہار، کہا، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں

بہار کے ضلع ویشالی کے راگھوپور میں کشتی حادثے نے کئی خاندانوں کی خوشیاں چھین…

2 hours ago