اسپورٹس

Gautam Gambhir And Jay Shah Divided Over T20 Captain: ٹی ٹوئنٹی کپتان پر تنازع، جے شاہ اور گوتم گمبھیر میں اختلافات؟ جانئےکون ہوگابھارت کا اگلا ٹی ٹوئنٹی کپتان؟

بھارت کا اگلا ٹی ٹوئنٹی کپتان کون ہوگا؟ پوری دنیا کی نظریں اس سوال پر لگی ہوئی ہیں۔ ادھر بھارتی کرکٹ سے متعلق ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے اگلے ٹی ٹوئنٹی کپتان کو لے کر کشمکش جاری ہے۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور نئے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے درمیان مبینہ طور پر اختلافات ہیں۔
اس وقت کرکٹ کی دنیا میں ہندوستان کے اگلے ٹی ٹوئنٹی کپتان کو لے کر بحث جاری ہے۔ پوری دنیا کی نظریں بی سی سی آئی کے فیصلے پر لگی ہوئی ہیں۔ اس سے قبل کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا سابق کپتان روہت شرما کی جگہ لیں گے۔ لیکن اچانک ایک بار پھر ایک رپورٹ آئی ،جس نے سب کو حیران کر دیا۔ دوسری رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ہاردک پانڈیاکو کپتانی نہیں ملے گی۔ سوریہ کمار یادو نئے کپتان بننے کے سب سے بڑے دعویدار ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اب جو خبر آئی ہے وہ حیران کن ہے۔
گوتم گمبھیر اور جئے شاہ کے درمیان اختلاف رائے؟
رپورٹ کے مطابق سیکرٹری جے شاہ چاہتے ہیں کہ ہاردک پانڈیا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی ذمہ داری سنبھالیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ گوتم گمبھیراس کے لیے تیار نہیں ہیں۔گوتم گمبھیر چاہتے ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی باگ ڈور سوریہ کمار یادو کو سونپی جائے۔ اس حوالے سے دونوں کے درمیان اختلاف رائے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ ایک اور رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ گوتم گمبھیر نہیں چاہتے کہ ہاردک پانڈیا بار بار زخمی ہونے، وقفے لینے اور کام کے بوجھ کے انتظام کی وجہ سے کپتان بنیں۔
دورہ سری لنکا کے لیے ٹیم کا اعلان آج ہو سکتا ہے
رپورٹ کے مطابق سری لنکا دورے کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان آج کیا جا سکتا ہے۔ درحقیقت، اس سے قبل کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان بدھ 17 جولائی کو کیا جائے گا۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ پھر اچانک سلیکشن میٹنگ ملتوی ہونے کی خبر سامنے آئی اب بتایا جا رہا ہے کہ بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے 19 سے 22 جولائی کے درمیان سری لنکا میں ہونے والی آئی سی سی میٹنگ میں شرکت کرنی ہے۔ ایسے میں دورہ سری لنکا کے لیے ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔ مانا جا رہا ہے کہ ہندوستان کے اگلے ٹی ٹوئنٹی کپتان کا اعلان بھی آج ہی کیا جا سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

29 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 hour ago