قومی

اکھلیش یادو کے بعد جاوید اختر بھی ہوئے برہم، کیا ہے یوپی پولیس کا فیصلہ، جس پر اٹھ رہے ہیں سوال؟

اترپردیش کے مظفرنگرمیں کانوڑ یاترا کے دوران پولیس نے سبھی ہوٹلوں، دوکانداروں اورٹھیلے والوں کومالک کا نام عوامی طورپرلکھنے کا حکم دیا ہے۔ اسے لے کرسیاسی گھمسان تیزہوگیا ہے۔ اب اس پرجاوید اخترنے اپنا ردعمل ظاہرکیا ہے۔ انہوں نے یوپی پولیس کے اس فیصلے کا موازنہ نازیوں سے کیا ہے۔

جاوید اخترنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرلکھا،”مظفرنگریوپی پولیس نے احکامات دیئے ہیں کہ آنے والے دنوں میں کسی خصوصی مذہبی جلوس کے شاہراہ پرسبھی دوکانوں، ریسٹورنٹ اوریہاں تک کہ گاڑیوں پرمالک کا نام خاص طورپراورواضح طورپرلکھا جائے۔ ایسا کیوں؟” انہوں نے مزید لکھا، ”نازی جرمنی میں صرف خصوصی دوکانوں اورگھروں پرنشان بناتے تھے۔”

کیا ہے مظفرنگرپولیس کا حکم؟

دراصل، مظفرنگرپولیس نے کانوڑیاترا سے متعلق ایک حکم جاری کیا ہے۔ پولیس نے کانوڑیاترا کے دوران شاہراہ میں آنے والے سبھی ہوٹلوں، دکانوں اورٹھیلے والوں سے اپنی دکان کے آگے نام لکھنے کو کہا ہے۔ پولیس نے اس فیصلے کا بچاؤکرتے ہوئے کہا کہ ایسا اس لئے کیا جا رہا ہے تاکہ کانوڑیوں کے درمیان کسی طرح کا کنفیوژن نہ ہواورمستقبل میں کوئی الزام نہ لگے، جس سے لاء اینڈ آرڈرمتاثرہو۔

اکھلیش یادو نے کہا- عدالت نوٹس لے

اکھلیش یادو نے بھی یوپی پولیس کے اس فیصلے پرسوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ”…اورجس کا نام گڈو، منا، چھوٹا یا فتے ہے، اس کے نام سے کیا پتہ چلے گا؟ عدالت ازخود نوٹس لے اور ایسی انتظامیہ کے پیچھے اقتدارتک کی منشا کی جانچ کرواکر، مناسب سزا دینے کی کارروائی کرے۔ ایسے حکم سماجی طور پرجرم ہیں، جوہم آہنگی کی پرامن فضا کوخراب کرنا چاہتے ہیں۔”

بھارت ایکسپریس-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

20 minutes ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

37 minutes ago