اسپورٹس

IND vs PAK Champions Trophy 2025: دل کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے…’ بھارت سے ہارنے کے بعد شعیب ملک نے پاکستانی ٹیم کا ڑایا مذاق، ویڈیووائرل

 اتوار کو چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پورے میچ میں کسی بھی وقت ایسا نہیں لگتا تھا کہ پاکستان یہ میچ جیت سکتا ہے۔ 241 پرآل آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی باؤلنگ بھی زیادہ کچھ خاص نہیں کر سکی۔ وراٹ کوہلی نے اپنی 82ویں بین الاقوامی اور 51ویں ون ڈے سنچری بنائی۔ پاکستانی ٹیم کی شکست پر سابق پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک نے گانا گا کر ٹیم کا مذاق اڑایا جب کہ ان کے ساتھ بیٹھی خاتون پریزنٹرنے کہنا اب تو اس کی عادت سی ہوگئی ہے۔

پاکستان کے سابق کپتان شعیب اختر نے ٹی وی اسٹوڈیو کی ویڈیو شیئر کی۔ اس میں شعیب ملک بیٹھے ہیں۔  شعیب اختر نے شعیب ملک سے پاکستان کی شکست کے بارے میں پوچھا تو شعیب ملک نے گانا گا کر اپنی ٹیم کا مذاق اڑانا شروع کر دیا۔ انہوں نے بالی ووڈ کا گانا ‘دل کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے’ گانا گانے لگے۔

اب مجھے اس کی عادت ہو گئی ہے، خاتون پریزنٹرنے بھی اڑایامذاق

اس کے بعد شعیب اختر نے اسی اسٹوڈیو میں بیٹھی خاتون پریزنٹر زینب عباس سے پوچھا اور انہوں نے بھی گانا شروع کردیا۔ انہوں نے گانا گایا، ‘اب توعادت سی ہے مجھ کو، ایسے جینے میں ۔

بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد پاکستانی کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹاس جیتا لیکن اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ٹیم انڈیا نے شاندار گیند بازی کی اور بلے باز وراٹ کوہلی اور شبمن گل نے ان سے میچ ٹیم انڈیا کی جھولی میں ڈال دیا۔

ٹیم انڈیا 6 وکٹوں سے جیت گئی

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سعود شکیل (62) اور محمد رضوان (46) نے پاکستان کو قابل احترام ٹوٹل (241) تک پہنچانے میں مدد کی۔ بھارت نے 242 رنز کا ہدف 45 گیندیں باقی رہ کر حاصل کر لیا۔ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی یہ دوسری جیت ہے، جب کہ پاکستان اپنے دونوں میچ ہارنے کے بعد چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کی کگار پر ہے۔ وراٹ کوہلی نے شاندار سنچری اننگز کھیلی، انہوں نے آخری گیند پر فاتح چوکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

’’سیٹوں کی تقسیم پر کوئی بھی لیڈر تبصرہ نہ کرے…‘‘ زبردست اختلافات کے درمیان کانگریس ہائی کمان کا سخت موقف

کانگریس نے پارٹی لیڈران کو سیٹوں کی تقسیم پر بیان بازی سے گریز کرنے کی…

2 minutes ago

Mehbooba Targets Omar Government: شیش ناگ روڈ پروجیکٹ پر سیاست تیز، محبوبہ مفتی کا عمر حکومت پر نشانہ، جانئے کیا ہے معاملہ

کشمیر کے میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ ہمیں مل کر اپنی آواز بلند کرنی…

5 minutes ago

جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو روندا، ایک اننگ اور 219 رنوں سے جیتا دوسرا ٹسٹ، تین دنوں میں ہی ختم ہوگیا میچ

 جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹسٹ میں ایک اننگ اور219 رنوں سے ہراکر…

19 minutes ago

Attack on Safdarjung Hospital Staff: صفدرجنگ اسپتال کے ملازمین پر حملہ، سرائے کالے خاں کے قریب واردات سے سنسنی

پولیس نے بتایا کہ کار میں سوار افراد کی شناخت اور ان کے ٹھکانے کا…

38 minutes ago