اسپورٹس

Fact Check: محمد شامی نے انسٹا اسٹوری پر لگایا پاکستانی جھنڈا، جانئے سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کی حقیقت

آئی پی ایل 2025 کے درمیان ہندوستانی کرکٹر محمد شامی کی ایک تصویر نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے۔ دراصل  سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شامی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر پاکستان کا جھنڈا لگایا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ان کی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کا بھی دعویٰ کیا گیا تھا، جو بعد میں جھوٹا نکلا۔ ان کی پاکستانی پرچم لہرانے کی کہانی میں کتنی سچائی اور کتنا جھوٹ شامل ہے، تو معلوم کرتے  ہیں آخر کیا ہے حقیقت۔

محمد شامی کی پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ جب ہم نے اس وائرل دعوے کی چھان بین کی تو پتہ چلا کہ ہندوستانی فاسٹ بولر  محمدشامی نے انسٹاگرام پر ایسی کوئی تصویر شیئر نہیں کی ہے۔ یہ تصویر AI کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہے اور اسے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے۔

ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا

12 مئی کو وراٹ  کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہا ،جب کہ ان سے 5 روز قبل روہت شرما نے بھی اپنے ٹیسٹ کیریئر کا ختم کرنےکا اعلان  کر دیا۔ ان دونوں کی ریٹائرمنٹ کے بعد بڑا دعویٰ کیا گیا تھا کہ محمد شامی بھی ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے ہیں۔ محمد شامی کو خود سامنے آنا پڑا اور ان دعوؤں پر ردعمل ظاہر کرنا پڑا۔ محمد شامی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کے دعوؤں پر برہم ہوگئے اور کہا کہ ایسے دعوے کرنے والوں نے کرکٹرز کا مستقبل تباہ کر دیا ہے۔

محمد شامی اس وقت آئی پی ایل 2025 میں سن رائزرس حیدرآباد کے لیے کھیل رہے ہیں ،جو پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہے۔ شامی کی کارکردگی بھی اس سیزن میں کچھ خاص نہیں رہی۔ انہوں نے اب تک 9 میچوں میں صرف 6 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Student Death DJ Noise: بلرام پور، گنیش وسرجن کے دوران طالبہ کی اچانک موت، ڈی جے کی تیز آواز پر اٹھے سوال

ڈیوائن پبلک اسکول کی طالبہ کی وسرجن تقریب کے دوران اچانک طبیعت بگڑی، بعد میں…

1 hour ago

UPITS 2026: یو پی آئی ٹی ایس 2026، 25 ستمبر سے گریٹر نوئیڈا میں سجے گا اتر پردیش کا بڑا تجارتی میلہ، وزیر داخلہ امت شاہ کریں گے افتتاح

پانچ روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے میں اتر پردیش کی صنعت، برآمدات، ٹیکنالوجی، دستکاری اور…

2 hours ago