اسپورٹس

Devdutt Padikkal equals Virat Kohli’s record:دیودت پڈیکل نے کولمبوٹیسٹ میں سنچری جڑکروراٹ کوہلی کی برابری کی،دگجوں کی فہرست میں شامل

نئی دہلی: بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جارہی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے مقابلے کا آغاز 23 اگست سے کولمبو کے ایس ایس سی گراؤنڈ پر ہوگیا ہے۔ اس مقابلے میں بھی بھارتی ٹیم کے لیے نمبر 3 کی پوزیشن پر کھیلنے والے بلے باز دیو دت پڈیکل کا کمال دیکھنے کو ملا۔ ٹیم انڈیا کے کپتان شبھمن گل نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا، جسے پڈیکل نے پوری طرح درست ثابت کیا۔ گال ٹیسٹ میں شاندار سنچری اننگز کھیلنے والے دیو دت پڈیکل نے کولمبو ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ٹیم انڈیا کی پہلی اننگز میں بھی سنچری اسکور کی۔ اس کارکردگی کے ساتھ وہ وراٹ کوہلی کی برابری کرنے میں کامیاب رہے اور دگجوں کی فہرست میں بھی شامل ہوگئے۔

پڈیکل نے سری لنکا میں اس معاملے میں کوہلی کی برابری کی

دیو دت پڈیکل کو سائی سدرشن کے زخمی ہوکر سیریز سے باہر ہونے کے بعد پلیئنگ الیون میں نمبر 3 کی پوزیشن پر بلے بازی کے لیے شامل کیا گیا تھا، جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔ پڈیکل نے گال ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 200 سے زیادہ رنز بنائے، جبکہ کولمبو ٹیسٹ میں بھی ٹیم انڈیا کی پہلی اننگز میں ان کے بلے سے 117 رنز کی شاندار سنچری اننگز دیکھنے کو ملی۔ اس کے ساتھ ہی پڈیکل اب سری لنکا میں بھارتی کھلاڑی کے طور پر سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے کے معاملے میں وراٹ کوہلی کے برابر آگئے ہیں۔ اس فہرست میں 5 سنچریوں کے ساتھ سچن تندولکر پہلے نمبر پر ہیں۔ پڈیکل کے علاوہ وراٹ کوہلی نے سری لنکا میں ٹیسٹ کرکٹ میں 2 سنچری اننگز کھیلی ہیں، جبکہ ونود کامبلی، محمد اظہرالدین، نوجوت سنگھ سدھو اور اجنکیا رہانے کے بلے سے بھی 2،2 سنچری اننگز دیکھنے کو ملی ہیں۔ وہیں وریندر سہواگ، شکھر دھون اور چیتیشور پجارا نے سری لنکا میں ٹیسٹ کرکٹ میں 3،3 سنچری اننگز کھیلی ہیں۔

پڈیکل 7 سال بعد ایسا کرنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بنے

ٹیم انڈیا ٹیسٹ کرکٹ میں گزشتہ کافی عرصے سے نمبر 3 کی پوزیشن کو لے کر جدوجہد کرتی دکھائی دے رہی تھی، لیکن اب دیو دت پڈیکل نے اس پوزیشن کے لیے مضبوط دعویٰ پیش کیا ہے۔ پڈیکل 7 سال بعد ایسے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں، جنہوں نے بیرون ملک ٹیسٹ سیریز کے مسلسل 2 مقابلوں میں نمبر 3 کی پوزیشن پر کھیلتے ہوئے سنچری اننگز اسکور کی ہیں۔ اس سے پہلے 19-2018 میں ٹیم انڈیا کے آسٹریلیا دورے پر چیتیشور پجارا نے میلبورن ٹیسٹ میں 106 رنز اور اس کے بعد سڈنی ٹیسٹ میں 193 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

24 minutes ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

33 minutes ago

PM Modi Lakshadweep: صرف سیاحت نہیں، بحر ہند کا مضبوط قلعہ بن رہا لکشدیپ، پی ایم مودی کے دورے کے بعد ایسے بدلی جزائر کی تصویر

جنوری 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے لکشدیپ دورے کے بعد سیاحت کے ساتھ…

50 minutes ago

Bhartiya Patrakarita Mahotsav: بھارت ایکسپریس کی اہم شراکت سے اندور میں صحافت کا مہاکمبھ اختتام پذیر

اندور میں اسٹیٹ پریس کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ تین روزہ اٹھارویں ’انڈین جرنلزم فیسٹیول‘…

3 hours ago