آئی پی ایل 2024 کا 20 واں میچ ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس مقابلے کے لیے دونوں ٹیمیں ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ ممبئی انڈینز نے اس سیزن میں اب تک تین میچ کھیلے ہیں ۔جس میں انہیں کسی میں بھی جیت نہیں مل سکی۔ اس کے علاوہ دہلی کیپٹلس نے 4 میچ کھیلے ہیں ۔جس میں ٹیم نے صرف 1 جیتا ہے۔ ایسے میں آج دونوں ٹیمیں جیت کے لیے بے تاب ہوں گی۔ تو اس سے پہلے آئیے جان لیتے ہیں کہ ایک دوسرے کے خلاف اب تک دونوں میں سے کس کا پلڑا بھاری رہا ہے ۔
ممبئی بمقابلہ دہلی ہیڈ ٹو ہیڈ
ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان اب تک 33 آئی پی ایل میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ ان میچوں میں برتری حاصل کرتے ہوئے ممبئی نے 18 جب کہ دہلی کیپٹلز نے 15 میچ جیتے ہیں۔ ممبئی انڈینز نے دہلی کیپٹلز کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا ٹوٹل 218 رن بنایا ہے۔ اس کے علاوہ دہلی کیپٹلز نے ممبئی انڈینز کے خلاف 213 رنز کا اب تک کا سب سے بڑا ٹوٹل بنایا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ سیزن یعنی آئی پی ایل 2023 میں ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز ایک بار آمنے سامنے ہوئے تھے۔ سیزن کے واحد میچ میں ممبئی انڈینز نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ ایسے میں آج دونوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
ممبئی ہوم گراؤنڈ پر بھی میچ ہار چکا ہے
ممبئی انڈینز نے اب تک کھیلے گئے 3 میں سے 2 میچ ہوم گراؤنڈ میں نہیں کھیلے ہیں ۔جب کہ ایک میچ ہوم گراؤنڈ پر کھیلا گیا ہے۔ ٹیم نہ صرف دونوں میچ ہاری بلکہ ہوم میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینز کو راجستھان نے 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
دہلی کیپٹلز ممبئی انڈینز کے سامنے کیسےپرفوم کرتی ہے
قابل ذکر ہے کہ دہلی کیپٹلس نے موجودہ سیزن میں اب تک 4 میچ کھیلے ہیں۔جس میں ٹیم صرف 1 جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ دہلی کیپٹلس نے دفاعی چیمپئن چنئی سپر کنگز کے خلاف اپنی واحد جیت درج کی تھی۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ٹیم ممبئی انڈینز کے سامنے کیسےپرفوم کرتی ہے ۔
بھارت ایکسپریس
سوامی وویکانند کی یوم پیدائش کے موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو…
اتوار (12 جنوری) کو اکھلیش یادو لکھنؤ میں وویکانند کی یوم پیدائش پر صحافیوں سے…
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے سیزن کے حوالے سے بڑا انکشاف ہوا…
پپو یادو نے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بھگوان انہیں…
الکا لامبا نے کہا، ’’آتشی آج عوام سے پیسے مانگ رہی ہیں۔ اگر وہ ایماندار…
دہلی کے انتخابات میں جس طرح کی سیاسی مساواتیں بن رہی ہیں، اس سے انڈیا…