اسپورٹس

Team India For England Last Three Test: کوہلی،شامی اور جڈیجہ پررہیں گی سب کی نظریں ،آخری تین ٹیسٹ کے لیے آج ٹیم کا ہوگا انتخاب

Team India For England Last Three Test: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم اس وقت بھارت کے دورے پر ہے۔ انگلش ٹیم یہاں پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئی ہے۔ اس سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ کھیلے جا چکے ہیں۔ جہاں انگلینڈ نے حیدرآباد ٹیسٹ جیت لیا،وشاکھاپٹنم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں  ٹیم انڈیا نے جوابی حملہ کرتے ہوئے 106 رنز سے میچ جیت لیا۔ اب تیسرا ٹیسٹ 15 فروری سے راجکوٹ میں کھیلا جانا ہے۔ لیکن اس سے پہلے آج بی سی سی آئی سیریز کے باقی تین ٹیسٹ کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کر سکتا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کہ بی سی سی آئی نے اس پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ کے لیے ہی ٹیم انڈیا کا اعلان کیا تھا۔ اب باقی تین ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا انتخاب ہونا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیم انڈیا کا اعلان آخری تین ٹیسٹوں کے لیے آج یعنی 6 فروری کو کیا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم کا انتخاب چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کی قیادت میں آخری تین ٹیسٹ کے لیے کیا جائے گا۔

نظریں ویراٹ کوہلی اور رویندر جڈیجہ پر ہوں گی

ذاتی وجوہات کی وجہ سے پہلے دو ٹیسٹ سے بریک لینے والے ویراٹ کوہلی باقی تین ٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں؟ اس پر سب کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ شائقین اس بات پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں کہ آیا رویندر جڈیجہ اور کے ایل راہول واپس آئیں گے یا نہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ راہول اور جڈیجہ نے پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا ۔لیکن چوٹ  کی وجہ سے دونوں دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے تھے۔

ٹیم انڈیا 9 دن کے بریک  پر ہے

قابل ذکر  بات یہ ہے کہ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ اب 15 فروری سے راجکوٹ میں کھیلا جانا ہے۔ ایسے میں ٹیم انڈیا اب 9 دن کے بریک  پر ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم بھی اس بریک کے دوران ہندوستان میں نہیں رہے گی۔ وہ ابوظہبی میں سیریز کے بقیہ میچوں کی تیاری کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمدشامی کی واپسی مشکل

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر محمد شامی ابھی تک مکمل طور پر فٹ نہیں ہوئے ہیں۔ ایسے میں انگلینڈ سیریز میں ان کی واپسی مشکل ہے۔محمد شامی اس وقت لندن میں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وہ سرجری کرانے لندن گئے ہیں۔ فی الحال ابھی تک ان کی سرجری کے بارے میں کوئی اپ ڈیٹ سامنے نہیں آئی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ شامی آئی پی ایل 2024 سے کرکٹ کے میدان میں واپس آئیں گے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

40 minutes ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

1 hour ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

2 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

3 hours ago