ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار کھلاڑی کرس گیل بلا خوف کرکٹ کھیلنے کے لیے جانے جاتے ہیں ۔لیکن اس بے خوف انداز کی وجہ سے وہ اکثر بیرونی دنیا میں تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں۔ کرس گیل 2016 میں بگ بیش لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دوران ایک خاتون رپورٹر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر تنازعات میں گھرے ہوئے تھے۔ انہو ں نے کھلے میدان میں ہزاروں مداحوں کے سامنے خاتون رپورٹر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کر دیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 8 سال پہلے کے اس واقعے نے کرس گیل کو کس طرح تنازعات نے گھیر لیا تھا۔
2016 میں خاتون رپورٹر کے ساتھ بدتمیزی کی تھی
کرس گیل کی سوشل میڈیا پوسٹس کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کھلے ذہن کے انسان ہیں اور انہیں پارٹی کرنا پسند ہے۔ بگ بیش 2016 کے دوران میلبورن رینیگیڈز اور ہوبارٹ ہریکینز کے درمیان میچ کھیلا جا تھا ۔جس میں کرس گیل نے 15 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔ اس شاندار اننگز کے بعد جب میل میک لافلن نامی خاتون رپورٹر کرس گیل سے ان کی اننگز کے بارے میں پوچھ رہی تھیں تو ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بلے باز نے میک لافلن کی آنکھوں کی تعریف کی اور ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔کرس گیل نے کہ رپورٹر سے شرمانے کی گزارش کی ، لیکن میک لافلن نے صبرسے کام لے کر انٹرویو جاری رکھاتھا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی ایم سی نے لوک سبھا انتخابات کے امیدواروں کی جاری کی فہرست، سابق کرکٹر یوسف پٹھان سمیت کئی بڑے نام شامل
کرس گیل نے میک لافلن سے ڈنرک کے بارے میں پوچھا
کرس گیل نے میک لافلن سے شراب نوشی(ڈنرک ) کے بارے میں بھی پوچھا۔ اگرچہ کرس گیل نے انٹرویو کے اختتام پر خاتون رپورٹر سے ‘سوری’ کہا تھا ۔لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ اس واقعے نے جلد ہی ایک بڑے تنازع کی شکل اختیار کر لی اور اس طرز عمل پر کرس گیل پر 7 ہزار امریکی ڈالر یعنی اس وقت ساڑھے چار لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ انتھونی ایورارڈ جو اس وقت بگ بیش لیگ کے چیف تھے، انہوں نے کرس گیل کی بات پر سخت اعتراض کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…