قومی

Mahatari Vandan Yojana: وزیر اعظم مودی نے مہتری وندن یوجنا کی پہلی قسط جاری کی، جانئے کس کو ملے گا فائدہ؟

لوک سبھا انتخاب سے عین قبل زیر اعظم نریندر مودی نے اتوار (10 مارچ 2024) کو چھتیس گڑھ کی خواتین کو ایک بڑا تحفہ دیا۔ انہوں نے مہتری وندن یوجنا شروع کی اور اس اسکیم کی پہلی قسط جاری کی۔ اسکیم کے تحت شادی شدہ خواتین کو ہر ماہ ایک ہزار روپے دیے جائیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے ڈی بی ٹی کے ذریعے 70 لاکھ سے زیادہ خواتین کے بینک کھاتوں میں 700 کروڑ روپے جائیں گے۔

مہتری وندن یوجنا کا آغاز کرتے ہوئے پی ایم نے کہا، ‘ہر ماہ آپ کو بغیر کسی پریشانی کے آپ کے بینک کھاتوں میں رقم (1,000 روپے) ملیں گے اور میں آپ کو یہ گارنٹی اس لیے دے رہا ہوں کیونکہ مجھے چھتیس گڑھ کی ڈبل انجن والی حکومت پر بھروسہ ہے۔’ اس اسکیم کے تحت چھتیس گڑھ میں شادی شدہ خواتین کے کھاتوں میں سالانہ 12000 روپے بھیجے جائیں گے۔ اس اسکیم کی پہلی قسط اتوار کو جاری کردی گئی ہے۔ پی ایم مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اسکیم کا آغاز کیا۔

بی جے پی صاف نیتوں والی پارٹی ہے، وعدے پورے کرتی ہے: پی ایم مودی

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ انتخابات سے پہلے کئی پارٹیاں بہت سے بڑے وعدے کرتی ہیں۔ وہ آپ کو آسمان سے ستارے لانے کا وعدہ کرتے ہیں، لیکن بی جے پی جیسی خالص نیت والی پارٹی اپنے وعدے پورے کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لیے حکومت بنانے کے بعد ہم نے ‘مہتری وندنا یوجنا’ کا وعدہ پورا کیا۔ میں چیف منسٹر وشنو دیو سائی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے 10 سالوں میں ہماری حکومت نے سیلف ہیلپ گروپس کی 10 کروڑ سے زیادہ خواتین کی زندگیوں میں تبدیلی لائی ہے۔ ایک کروڑ سے زیادہ خواتین ‘لکھپتی دیدی’ بن چکی ہیں۔ اب ہم نے 3 کروڑ کو ‘لکھ پتی دیدی’ بنانے کا عزم کیا ہے۔

اسکیم کو لے کر خواتین میں جوش و خروش

کہا جارہا ہے کہ حکومت کی اس اسکیم کو لے کر خواتین اپنی چھوٹی چھوٹی ضروریات آسانی سے پوری کر سکیں گی اور اس کے لیے انہیں کسی سے کچھ مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ اسکیم ایک جاری عمل ہے اور جیسے جیسے استفادہ کنندگان اہل ہوتے جائیں گے، مرحلہ وار رقم کی ادائیگی کا عمل بھی جاری رہے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

2 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

2 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

3 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

3 hours ago