اسپورٹس

Stephen Fleming leaves Chennai Super Kings after 18 Years: چنئی سپرکنگس کا ساتھ 18 سال بعد اس کھلاڑی نے چھوڑ دیا، آپسی رضا مندی کے ساتھ ٹیم سے ہوئے الگ

چنئی سپرکنگس اورچیف کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے 18 سال تک ساتھ رہنے کے بعد الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) فرنچائزی نے پیرکوباضابطہ بیان جاری کرکے اس کی جانکاری دی۔ دونوں فریق نے آپسی رضامندی سے متعلق اس شراکت کو ختم کرنے کا فیصلہ لیا۔

چنئی سپرکنگس نے آخری بار 2023 میں آئی پی ایل کا خطاب جیتا تھا، جس کے بعد ٹیم 2024، 2025 اور 2026 سیزن میں پلے آف کے لئے کوالیفائی نہیں کرسکی۔ مسلسل خراب کارکردگی کی وجہ سے گزشتہ کچھ وقت سے اسٹیفن فلیمنگ کے مستقبل سے متعلق بھی سوال اٹھنے لگے تھے۔ اب فرنچائزی نے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

چنئی سپرکنگس نے بیان جاری کرکے دی جانکاری

چنئی سپرکنگس نے اپنے باضابطہ بیان میں کہا، ’چنئی سپرکنگس اوراسٹیفن فلیمنگ نے آپسی رضامندی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ساتھ انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ کی سب سے لمنے وقت تک چلی شراکت داری میں سے ایک کا اختتام ہوگیا ہے۔‘ فرنچائزی نے مزید کہا، ’یہ فیصلہ فلیمنگ اورسپرکنگس منیجمنٹ کے درمیان کئی کھلی اورایمانداری تبادلہ خیال کے بعد، آپسی احترام اورشکریہ کے ساتھ لیا گیا۔‘

سپرکنگس منیجمنٹ نے اسٹیفن فلیمنگ کی خدمات کو سراہا

اسٹیفن فلیمنگ آئی پی ایل کے پہلے سیزن (2008) میں کھلاڑی کے طورپرچنئی سپرکنگس سے جڑے تھے۔ اس کے بعد 2009 میں انہوں نے ٹیم کے چیف کوچ کی ذمہ داری سنبھالی۔ آئندہ 17 سالوں میں ان کی قیادت میں چنئی سپرکنگس (سی ایس کے) نے فرنچائزی کرکٹ کی سب سے کامیاب اورسب سے اہم ٹیموں میں اپنی پہچان بنائی۔ فلیمنگ کے دورمیں چنئی سپرکنگس نے 5 آئی پی ایل خطاب اور2 چمپئنزلیگ ٹی-20 ٹرافی اپنے نام کیں۔ ٹیم نے 12 بارپلے آف میں جگہ بنائی، جبکہ 10 بارآئی پی ایل میں فائنل بھی کھیلا۔ فلیمنگ کے الگ ہونے کے اعلان کے بعد چنئی سپرکنگس کی مالک روپا گروناتھ نے ان کے تعاون کی جم کرتعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیفن فلیمنگ اس فرنچائزی کے تقریباً پورے سفرمیں ہماری کوچنگ یونٹ کی دھڑکن رہے ہیں۔ تقریباً دودہائی تک انہوں نے ہماری پہچان، ہمارے وزن اورٹیم کوکامیابی دلانے میں اہم کردارادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا، ’سپرکنگس فرنچائزی کی طرف سے ہم ان کی لگن، جذبے اورقیادت کے لئے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ گرچہ میدان میں ہماری ایسوسی ایشن ختم ہونے والی ہے، لیکن وہ ہمیشہ ہماری میراث کا ایک لازمی حصہ رہے گا۔”

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dharavi Redevelopment Project: دھاراوی کے لوگوں کے لیے بڑی شروعات، 10,432 نئے مکانات کی تعمیر شروع، اڈانی گروپ نے کیا بھومی پوجن

اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…

8 hours ago

INDIA Alliance Big Rally Plan: ووٹ چوری کے معاملے پر انڈیا اتحاد کی بڑی تیاری، دسمبر میں رام لیلا میدان سے طاقت دکھانے کا منصوبہ

دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…

8 hours ago

INDIA Alliance Massive Protest Against Vote Chori: ووٹ چوری کا معاملہ، سڑک سے سپریم کورٹ تک عوامی سیلاب، کب کیا ہوا؟ جانیے مکمل ٹائم لائن

ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…

9 hours ago