اسپورٹس

Champions Trophy 2025:بمراہ پر نہیں شامی پر ہوگی ذمہ داری! روہت-کوہلی کی فارم سے ہندوستان کو امید

چیمپئنز ٹرافی 2025 شروع ہونے میں صرف چند دن باقی ہیں۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم اپنی مہم کا آغاز 20 فروری کو کرے گی، جب اس کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔ اس  ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے تیز گیندبازی اٹیک کی ذمہ داری تجربہ کار محمد شامی کے کندھوں پر ہوگی کیونکہ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

ٹیم انڈیا نے چیمپئنز ٹرافی سے پہلے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے۔ دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں کھلاڑی پریکٹس کر رہے ہیں۔ پریکٹس سیشن کے دوران فاسٹ بولر محمد شامی کو بولنگ کوچ مورنے مورکل کے ساتھ حکمت عملی بناتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہ اپنی گیند بازی میں صحیح لائن اور لینتھ حاصل کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

ٹیم انڈیا کی پریکٹس دبئی میں ہورہی ہے شروع 

نئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کے تحت متبادل پریکٹکس کا کوئی آپشن نہیں تھا۔ اس لیے کپتان روہت شرما سے لے کر نوجوان کھلاڑی ہرشیت رانا تک سبھی کھلاڑیوں نے پورے جوش و خروش سے پریکٹس کی۔

شامی نے شارٹ رن اپ کے ساتھ بولنگ شروع کی۔

حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں واپسی کرنے والے 34 سالہ محمد شامی نے گھٹنے پر اسٹریچ ایبل کیپ پہن رکھی تھی۔ انہوں نے شروعات میں شارٹ رن اپ سے گیند بازی کی ۔

شامی نے بلے بازوں کی پریکٹس کے دوران پورے جوش و خروش  کے ساتھ گیند بازی کی۔ اس دوران آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور بلے باز شریس ایر نے کلدیپ یادو اور دیگر اسپنرز کے خلاف پریکٹس کی۔

رشبھ پنت کو معمولی چوٹ لگی

پریکٹس سیشن کے دوران ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہاردک پانڈیا کا ایک شاٹ رشبھ پنت کے گھٹنے پر لگا۔ پنت درد سے کراہ رہے تھے، لیکن ٹیم فزیو کملیش جین نے فوری طور پر ان کا علاج کیا۔ پانڈیا خود ان کی خیریت دریافت کرنے نیٹ سے باہر آئے۔ تاہم، چوٹ سنگین نہیں تھی اور پنت جلد ہی پیڈ پہن کر بیٹنگ پریکٹس میں واپس آئے۔

وراٹ کوہلی پریکٹس کے دوران پوری طرح فارم میں نظر آئے، جب کہ روہت شرما کا اعتماد ان کی سنچری کے بعد مزید بڑھتا دکھائی دیا۔ گزشتہ ہفتے انگلینڈ کے خلاف شاندار سنچری بنانے والے روہت اچھے موڈ میں نظر آئے۔

اہم بلے بازوں کے نیٹ سیشن کے دوران نوجوان گیند باز ہرشیت رانا، اسپنر ورون چکرورتی اور رشبھ پنت نے فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ کے ساتھ خصوصی فیلڈنگ ڈرل کی۔ پریکٹس کے دوران وراٹ کوہلی اپنے ساتھی ساتھیوں کے ساتھ مذاق کرتے بھی نظر آئے۔

ہندوستان اس ٹورنامنٹ میں اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گا اور ٹیم کی نظریں ٹائٹل جیتنے پر لگی ہوئی ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے تمام کھلاڑی پورے جوش اور لگن کے ساتھ پریکٹس کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Adani Marathon: احمد آباد میں اڈانی میراتھن کے 10ویں ایڈیشن کا انعقاد، باکسر لولینا بولیں، خوشی ہے کہ اس کا حصہ بن سکی

اڈانی میراتھن میں پہلی بار حصہ لینے والے ایک شرکا نے بھی انتظامات کی خوب…

42 minutes ago

Horrific Road Accident in Jharkhand: جھارکھنڈ کے رام گڑھ میں بھیانک سڑک حادثہ، 4 بچوں سمیت 13 افراد کی موت

خاندان کے ایک رکن نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کو بتایا کہ…

2 hours ago

Earthquake: لاس اینجلس میں 5.0 شدت کا زلزلہ، 40 سے زائد آفٹر شاکس، لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شیشے ٹوٹے

زلزلے کے باعث لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ایل اے ایکس) کے ٹرمینل 7 میں کچھ…

2 hours ago

دہلی کے وشواس نگر میں آتشزدگی سے 4 افراد کی موت، واقعے کے وقت سو رہے تھے 6 افراد

ریسکیو آپریشن کے دوران فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے مکان سے 6 افراد کو باہر…

3 hours ago