اسپورٹس

Canada Open: کینیڈا اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچے سندھو اور سین

کیلگری: کامن ویلتھ گیمز (Commonwealth Games) کی چمپئن پی وی سندھو (PV Sindhu) اور لکشے سین (Lakshya Sen) نے متضاد انداز میں جیت حاصل کرتے ہوئے یہاں کینیڈا اوپن سپر 500 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ (Canadian Open Super 500 Badminton Tournament) کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ اولمپک (Olympic) میں دو تمغے جیتنے والی سندھو نے جمعہ کی رات کھیلے گئے خواتین کے سنگلز کوارٹر فائنل میں فانگ جی (Fang Jie) کو آسانی سے 21-13 21-7 سے شکست دی۔ یہ اس کھلاڑی کے خلاف چار میچوں میں پہلی جیت ہے۔

سین نے جرمن کوالیفائر جولین کارگی کو دی شکست

سین نے مردوں کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں جرمن کوالیفائر جولین کارگی (Julien Carraggi) کو 21-8, 17-21, 21-10 سے شکست دی۔ سندھو کا مقابلہ اب دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی جاپان کی یاماگوچی (Yamaguchi) سے ہوگا جبکہ سین کا مقابلہ جاپان کے ہی چوتھی ترجیحی (Fourth Seed) کھلاڑی کینٹا نشیموتو (Kenta Nishimoto) سے ہوگا۔ پی وی سندھو کا ٹاپ سیڈ (Top Seed) جاپانی کھلاڑی کے خلاف  14-10کا ریکارڈ ہے۔ دونوں کے درمیان آخری مقابلہ گزشتہ سال سنگاپور اوپن میں ہوا تھا جس میں جاپانی کھلاڑی نے کامیابی حاصل کی تھی۔ دوسری طرف سین کا نشیموتو کے خلاف ریکارڈ 1-1 سے برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیدر لینڈس نے کیا کوالیفائی، پوری ہوئیں ورلڈ کپ کی ٹیمیں، جانئے کوالیفائر ٹیموں کے ساتھ کب ہوگا ٹیم انڈیا کا مقابلہ

سندھو نے فانگ جی کے خلاف کی اچھی شروعات

بتا دیں کہ مقابلے کے دوران سندھو نے فانگ جی کے خلاف اچھی شروعات کی اور5-1  کی برتری حاصل کر لی۔ ہندوستانی کھلاڑی وقفہ تک1-6  سے آگے تھی۔ سندھو نے کورٹ کو اچھی طریقے سے کور کیا۔ اس کے بعد فینگ جی نے واپسی کی کوشش کی اور اسکور 12-16 کر دیا لیکن سندھو نے انہیں آگے موقع نہیں دیا اور پہلا گیم آسانی سے اپنے نام کر لیا۔ فانگ جی نے دوسرے گیم کے شروع میں5-1  کی برتری حاصل کر لی لیکن سندھو نے جلد ہی واپسی کی اور وقفہ تک 11-5 کی برتری حاصل کر لی۔ اس کے بعد انہوں نے میچ جیتنے میں زیادہ دیر نہیں لگی۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان سپر لیگ جیتنے والے ملتان سلطانز کے مالک کی خود کشی

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Kolkata Doctor Rape Case: آر جی کار اسپتال کے جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، 41 دنوں بعد آئیں گے کام پر واپس

جونیئر ڈاکٹرز نے جمعہ 20 ستمبر سے سوستھیا بھون اور کولکتہ میں جاری احتجاج ختم…

8 hours ago

مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا شرارت اور اسلاموفوبیا کا مظہر، مولانا محمود مدنی کا سخت بیان

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مرکزی وزیر مملکت سنجے بندی…

9 hours ago

Ravichandran Ashwin Century: آراشون نے چنئی میں لگائی سنچری، 1312 دن بعد ہوا ایسا کمال

چنئی ٹسٹ کے پہلے دن آراشون نے سنچری لگائی۔ اشون نے نمبر-8 پراترکر سنچری لگائی۔…

9 hours ago