اسپورٹس

ICC Test Ranking: بمراہ پھر بنے نمبر ون ٹیسٹ گیندباز، جیسوال اور کوہلی کو بھی ہوا فائدہ

دبئی: آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں آٹھ وکٹیں لے کر میچ کے پلیئر آف دی میچ بننے والے جسپریت بمراہ ٹیسٹ گیندبازی رینکنگ میں پہلے نمبر پر واپس آگئے ہیں۔ انہوں نے کاگیسو ربادا کو ٹاپ پوزیشن سے ہٹایا، جو اس میچ سے پہلے نمبر ایک ٹیسٹ گیندباز تھے۔ اس میچ سے پہلے نمبر تین گیندباز بمراہ کو دو مقام کا فائدہ ہوا ہے۔ آسٹریلیا کے تیز گیندباز جوش ہیزل ووڈ جو کہ دوسرے نمبر پر تھے اب تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

اس سال کے شروع میں، بمراہ انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے دوران پہلی بار ٹاپ پر پہنچے تھے۔ انہوں نے اکتوبر میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے دوران یہ پوزیشن پھر سے حاصل کی، حالانکہ نیوزی لینڈ کے خلاف نسبتاً خراب کارکردگی نے انہیں تیسری پوزیشن پر چلے گئے تھے۔

پرتھ ٹیسٹ میں ہی پانچ وکٹیں لے کر بمراہ کو اچھی مدد فراہم کرنے والے محمد سراج کو بھی تین مقام کا فائدہ ہوا ہے اور اب وہ گیندبازی کی ٹیسٹ درجہ بندی میں 25ویں نمبر پر ہیں۔ بمراہ کے علاوہ دو اور ہندوستانی گیندباز آر اشون (چوتھا مقام) اور رویندر جڈیجہ (ساتواں مقام) بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

وہیں، بلے بازوں کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ بدستور سرفہرست ہیں۔ حالانکہ، انہیں بھارت کے نوجوان اوپننگ بلے باز یشسوی جیسوال سے سخت مقابلے کا سامنا ہے، جنہوں نے پرتھ ٹیسٹ میں شاندار سنچری بنا کر اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی ہے۔ دوسری اننگز میں 161 رنز بنانے والے جیسوال کے اب کیریئر کے بہترین 825 ریٹنگ پوائنٹس ہیں اور اب وہ روٹ سے صرف 78 ریٹنگ پوائنٹس پیچھے ہیں۔

پرتھ ٹیسٹ میں اپنی 30ویں سنچری بنانے والے وراٹ کوہلی کو بھی فائدہ ہوا ہے اور وہ 9 درجے ترقی کر کے 13ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹریوس ہیڈ 89 رنز بنانے کے بعد ٹاپ 10 میں واپس آگئے ہیں اور وہ 10ویں پوزیشن پر ہیں۔

رویندر جڈیجہ اور آر اشون، جو پرتھ ٹیسٹ سے باہر ہو گئے تھے، اب بھی ٹیسٹ کے ٹاپ دو آل راؤنڈر ہیں۔ حالانکہ مستقبل میں انہیں بنگلہ دیش کے نئے ٹیسٹ کپتان مہدی حسن میراز سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جنہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اینٹیگا ٹیسٹ میں گیند اور بلے دونوں سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں تین درجے اوپر چڑھ گئے ہیں اور اب تیسری پوزیشن پر ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Demat tally surges to 185 million in 2024: ڈیمیٹ اکاؤنٹس کی تعداد 185 ملین سے تجاوز، 46 ملین کا ہوا اضافہ

ڈیمیٹ اکاؤنٹس کی تعداد میں پچھلے 10 سالوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔…

27 minutes ago

Delhi Assembly Election:  عام آدمی پارٹی نے دہلی میں لگائی ہورڈنگز، بی جے پی سے پوچھا وزیراعلیٰ کا نام

دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان منگل کو کیا گیا تھا۔ دہلی کی 70…

2 hours ago

Major Russian attack on Zaporizhia: یوکرین کے جنوبی شہر زاپوریزہیا پر روس کا بڑا حملہ، 13 لوگوں کی ہوئی موت، درجنوں افراد ہوئے زخمی

گورنر ایوان فیڈروف نے بتایا کہ روسی افواج نے دوپہر کے وقت ایک رہائشی علاقے…

3 hours ago

HMPV Outbreak: کیا HMPV سے پھیلے گی نئی وبا؟ ڈبلیو ایچ او کے سابق سائنسدان نے بتائی وجہ، آپ بھی جان لیجئے

ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے کہا کہ ہر پیتھوجن کا پتہ لگانے کی کوشش کرنے…

4 hours ago

Tirupati Stampede: تروپتی مندر میں کیسے مچی بھگدڑ؟ اب تک 6 افراد کی جا چکی ہے جان، جانئے تفصیل

حادثے کے بعد 40 زخمیوں میں سے 28 کو روئیا اسپتال اور 12 کو سی…

4 hours ago