اس مرتبہ آئی پی ایل کی ٹیموں میں بڑا بدلاؤ ہونے جا رہا ہے کیونکہ اس سیزن میں کھلاڑیوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کے درمیان اہم معاہدہ ہوا ہے جس کا اثر آئی پی ایل کی ٹیموں اور مقابلوں پر پڑے گا۔
رویندر جڈیجہ اب راجستھان رائلز کی نمائندگی کریں گے
رویندر جڈیجہ اب راجستھان رائلز کی نمائندگی کریں گے۔ وہ بارہ سیزن تک چنئی سپر کنگز کا اہم حصہ رہے۔ اب وہ آئی پی ایل 2026 میں راجستھان رائلز کی جرسی میں دکھائی دیں گے۔ ان کی فیس اٹھارہ کروڑ روپے سے کم کرکے چودہ کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔ راجستھان رائلز کو امید ہے کہ جڈیجہ ٹیم کے آل راؤنڈر شعبے کو مضبوط کریں گے۔
راجستھان رائلز کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن اب چنئی سپر کنگز کی جانب سے کھیلیں گے
دوسری جانب راجستھان رائلز کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن اب چنئی سپر کنگز کی جانب سے کھیلیں گے۔ انہیں اٹھارہ کروڑ روپے کے معاہدے پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وسیع تجربہ رکھنے والے سنجو سیمسن چنئی کی بیٹنگ لائن اپ کے اہم کھلاڑی ثابت ہوسکتے ہیں۔
سیم کرن کا تبادلہ بھی شامل
دیگر اہم تبدیلیوں میں سیم کرن کا تبادلہ بھی شامل ہے، جو اب چنئی سپر کنگز کے بجائے راجستھان رائلز کے لیے کھیلیں گے اور ان کی فیس دو کروڑ چالیس لاکھ روپے ہی رہے گی۔ تجربہ کار تیز گیند باز محمد شامی اب لکھنؤ سپر جائنٹس کا حصہ ہوں گے۔ وہ دس کروڑ روپے میں ٹیم سے وابستہ ہوئے ہیں اور ان کی شمولیت سے لکھنؤ کی گیند بازی کو مضبوطی ملے گی۔ مینک مارکنڈے کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے نکال کر دوبارہ ممبئی انڈینز میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ان کی فیس تیس لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران سینتیس میچوں میں سینتیس وکٹیں حاصل کیں ہیں۔ارجن تندولکر کو ممبئی انڈینز سے لکھنؤ سپر جائنٹس میں شامل کیا گیا ہے اور وہ تیس لاکھ روپے فیس پر کھیلیں گے۔بلے باز نتیش رانا کو راجستھان رائلز سے دہلی کیپیٹلز میں شامل کیا گیا ہے اور ان کی فیس چار کروڑ بیس لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ انہیں آئی پی ایل میں سو سے زائد میچ کھیلنے کا تجربہ حاصل ہے۔جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر ڈونوان فریرا کو دہلی کیپیٹلز سے واپس راجستھان رائلز میں ایک کروڑ روپے کے معاہدے پر شامل کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…