اسپورٹس

Big Blow to Indian Team: بھارتی ٹیم کو بڑا جھٹکا، انجری کے باعث ایشیا کپ اور ایشین گیمز سے باہر ہوئیں جمائما روڈریگز

نئی دہلی: ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کی اسٹار بلے باز جمائما روڈریگز دائیں ہیمسٹرنگ میں سنگین چوٹ کے باعث متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ اور جاپان میں ہونے والے ایشین گیمز سے باہر ہو گئی ہیں۔ 25 سالہ جمائما کو یہ انجری 3 اگست کو انگلینڈ میں ’دی ہنڈریڈ‘ ٹورنامنٹ کے دوران سدرن بریو کی جانب سے کھیلتے ہوئے لگی تھی۔ چوٹ کی شدت کے باعث وہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں میں بھی حصہ نہیں لے سکی تھیں۔

بی سی سی آئی نے کیا کہا؟

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بتایا کہ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے بنگلورو میں واقع سینٹر آف ایکسی لینس میں جمائما کا معائنہ کیا۔ طبی جانچ میں ان کی دائیں ہیمسٹرنگ میں سنگین چوٹ کی تصدیق ہوئی۔ بی سی سی آئی کے مطابق اسی وجہ سے جمائما روڈریگز کو یو اے ای میں ہونے والے اے سی سی ویمنز ایشیا کپ اور جاپان میں ہونے والے ایشین گیمز سے باہر ہونا پڑا ہے۔

پرتیکا راول کو ٹیم میں جگہ

جمائما کی جگہ ہندوستانی ٹیم میں پرتیکا راول کو شامل کیا گیا ہے۔ پرتیکا نے ابھی تک ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو نہیں کیا ہے، تاہم وہ 27 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیل چکی ہیں، جن میں انہوں نے 1,189 رنز بنائے ہیں۔ وہ 2025 میں ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کا بھی حصہ رہی تھیں۔ پرتیکا نے رواں سال کے آغاز میں پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر نصف سنچری بھی بنائی تھی۔ جولائی میں ٹاونٹن میں انگلینڈ اے کے خلاف بھارت اے کے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے ان کے گھٹنے میں چوٹ لگی تھی، جس کے باعث وہ انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں ہندوستان کی تاریخی فتح کا حصہ نہیں بن سکی تھیں۔ ایشیا کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں منتخب ہونے کے بعد پرتیکا کو 19 اگست سے وارکشائر کے ساتھ ون ڈے کپ میں کھیلنے کا اپنا پروگرام بھی چھوڑنا ہوگا۔

بھارت کا ایشیا کپ سفر30اگست سے ہوگا شروع

سات مرتبہ کی چیمپئن ہندوستانی ٹیم ایشیا کپ میں اپنے مہم کا آغاز 30 اگست کو تھائی لینڈ کے خلاف کرے گی۔ اس کے بعد 3 ستمبر کو ہندوستان کا مقابلہ ہانگ کانگ-چین سے ہوگا، جبکہ روایتی حریف پاکستان کے خلاف اہم میچ 5 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ سیمی فائنل مقابلے 10 اور 11 ستمبر کو جبکہ فائنل 13 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ کے لیے ہندوستان کی اپ ڈیٹڈ ٹیم

ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، شیفالی ورما، بھارتی پھولمالی، دیپتی شرما، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، جی کامِلنی (وکٹ کیپر)، اروندھتی ریڈی، پریما راوت، رادھا یادو، شری چرنی، رینوکا ٹھاکر، نندنی شرما، کرانتی گوڑ اور پرتیکا راول۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: کھیلو انڈیا اور اسپورٹس فیڈریشنز کو مضبوط بنانے کے لیے 36 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مختص: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں ایشین گیمز 2026 کے بھارتی…

21 minutes ago

Jio Platforms IPO: جیو پلیٹ فارمز کا آئی پی او 21 اکتوبر کو کھلے گا، فی شیئر قیمت 1,065 سے 1,119 روپے مقرر

ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل اور ٹیلی کام کمپنی کا آئی پی او 23 اکتوبر تک…

45 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کے بھارتی دستے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات، کھلاڑیوں نے پیش کی ’جرسی‘

جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…

2 hours ago