اسپورٹس

پاکستان کی نہیں چلے گی مرضی، ہرحال میں آنا ہوگا ہندوستان، بی سی سی آئی کا بڑا فیصلہ

چمپئنز ٹرافی 2025 کے لئے ابھی بھی کوئی تصویر سامنے نہیں آئی ہے۔ ہندوستان کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اورپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان اس ٹورنا منٹ سے متعلق گزشتہ کئی وقت سے تنازعہ چل رہا تھا، لیکن اب اس کا حل نہیں نکلا ہے۔ بی سی سی آئی اس ٹورنا منٹ کو ہائی برڈ ماڈل پر کھیلنا چاہتا ہے، جس کے بعد پی سی بی نے بھی اس فارمولے کو ماننے کے لئے کچھ شرائط آئی سی سی کے سامنے رکھی تھیں۔ ان میں سے ایک شرط یہ تھی کہ پاکستان آنے والے وقت میں ہندوستان کی میزبانی میں کھیلے جانے والے ٹورنا منٹ ہائی برڈ ماڈل پر کھیلے گا۔ اس شرط پر اب ایک بڑا اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔

بی سی سی آئی نے پاکستان کو دیا بڑا جھٹکا!

حال ہی میں کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آئندہ سال ہونے والی چمپئنز ٹرافی کو ہائی برڈ ماڈل میں منعقد کرنے سے متعلق عام رضا مندی بن گئی ہے، جس سے ہندوستان کو اپنے میچ دبئی میں کھیلے گا۔ وہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہائی برڈ ماڈل کے بدلے آئی سی سی کے سامنے کچھ شرائط رکھی تھیں، جس کے مطابق، 2027 تک آئی سی سی ٹورنا منٹ میں ہائی برڈ ماڈل کا استعمال کیا جائے گا۔ اس مدت کے دوران ہندوستان اگلے سال اکتوبر میں ویمنس ورلڈ کپ اور سری لنکا کے ساتھ مشترکہ طور پر 2026 مرد ٹی-20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ 2026 ٹی-20 ورلڈ کپ پوری طرح سے ہائی برڈ ماڈل پرنہیں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بی سی سی آئی ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے گروپ میچ سری لنکا میں کروانے کے لئے تیار ہے، لیکن سیمی فائنل اورفائنل میچ کے لئے پاکستان کی ایک بھی شرط نہیں مانی جائے گی۔ یعنی بی سی سی آئی 2026 ٹی-20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اورفائنل میچ ہندوستان کے باہرنہیں کرائے گا، ایسے میں پاکستان کی ٹیم اگرسیمی فائنل اورفائنل میں پہنچتی ہے تواسے ہرحال میں ہندوستان کا دورہ کرنا ہوگا۔

ٹیم انڈیا دبئی میں کھیل سکتی ہے سبھی میچ

واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان گزشتہ کافی وقت سے رشتے اچھے نہیں ہیں، جس کے سبب ہندوستانی ٹیم اس ملک کا دورہ نہیں کرتی ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان صرف آئی سی سی ٹورنا منٹ اور ایشیا کپ کے دوران ہی میچ کھیلے جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے بی سی آئی اپنی ٹیم کو پاکستان نہیں بھیجنا چاہتی ہے۔ ایسے میں اگر چمپئنزٹرافی 2025 ہائی برڈ ماڈل پر ہوتی ہے تو ٹیم انڈیا اپنے سبھی میچ دبئی میں کھیل سکتی ہے، جس میں سیمی فائنل اور فائنل میچ بھی شامل ہوں گے۔ یعنی ہندوستانی ٹیم ایک بھی میچ کے لئے پاکستان نہیں جائے گی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Tej Pratap tried to enter the house: تیج پرتاپ نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی، پہلی بار سامنے آئیں انوشکا یادو، ڈانڈیا پروگرام میں پہنچیں بیٹی کے ساتھ

انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…

22 minutes ago

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

57 minutes ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

2 hours ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

11 hours ago