BCCI On Jay Shah Pakistan Visit in Asia Cup 2023: ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کے باضابطہ اعلان کا انتظار سبھی کرکٹ فینس کافی بے صبری کے ساتھ کر رہے ہیں۔ ڈربن میں اسی موضوع سے متعلق آئی سی سی کی میٹنگ کے درمیان بی سی سی آئی اور پی سی بی کے د رمیان تبادلہ خیال ہوا، جس کے بعد اب جلد ہی ٹورنا منٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ ذکا اشرف نے اب ایشیا کپ کے ہائی برڈ ماڈل سے متعلق اپنی رضا مندی دے دی ہے۔ وہیں اسی درمیان پاکستانی میڈیا میں اس ملاقات کے بعد یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ ایشیا کپ کے میچوں میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔
اب ان افواہوں سے متعلق بی سی سی آئی کی طرف سے یہ واضح کردیا گیا ہے کہ نہ تو ہندوستانی ٹیم ایشیا کپ کے دوران پاکستان کا دورہ کرے گی اور نہ ہی بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ پاکستان جائیں گے۔ آئی پی ایل چیئرمین ارون دھومل نے اس پورے موضوع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ ہندوستانی ٹیم یا ہمارے سکریٹری پاکستان نہیں جائیں گے۔ صرف ایشیا کپ کا پروگرام طے کیا گیا ہے۔
ارون دھومل نے ایشیا کپ سے متعلق ہوئی اس ملاقات سے متعلق بتایا کہ بی سی سی آئی سکریٹری نے پی سی بی سربراہ ذکا اشرف سے ملاقات کی اور ایشیا کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دیا گیا ہے۔ جیسا کہ پہلے اس ٹورنا منٹ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا تھا، بات اسی پر جاری ہے۔ پاکستان میں لیگ راؤنڈ کے چار میچ ہوں گے، جبکہ سری لنکا میں 9 میچ کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کے پاس میزبانی کا اختیار
آئندہ ایشیا کپ کا انعقاد 31 اگست سے 17 ستمبر تک کیا جانا ہے۔ اس دوران پاکستان اپنے ملک میں صرف ایک مقابلہ ہی کھیل پائے گی، جو نیپال کے خلاف ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر تین مقابلے افغانستان بنام بنگلہ دیش، بنگلہ دیش بنام سری لنکا اور سری لنکا بنام افغانستان سری لنکا میں ہوسکتے ہیں۔
پاکستان نہیں جائے گی ٹیم انڈیا
آئی پی ایل چیئرمین ارون دھومل نے بدھ کے روز کہا کہ پاکستانی میڈیا میں جاری ان قیاس آرائیوں کو بھی خارج کردیا کہ ٹیم انڈیا ایشیا کپ کے لئے پاکستان جائے گی۔ پاکستانی وزیر کھیل احسان مزاری کے حوالے سے ایسی خبریں آرہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ ہندوستانی ٹیم یا ہمارے سکریٹری پاکستان نہیں جائیں گے۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…