قومی

Rahul Gandhi New House: راہل گاندھی کو مل گیا نیا ‘گھر’، اس بڑے لیڈر کے فلیٹ میں ہوں گے شفٹ، مودی سرنیم کیس میں ایم پی کی رکنیت کھونے بعد ہوئے تھے بے گھر

Rahul Gandhi New House: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو مودی سرنیم کیس میں ایم پی کی رکنیت سے معزول ہونے کے بعد ان کو اپنا بنگلہ خالی کرنا پڑا تھا، تب سے وہ اپنے نئے گھر کی تلاش میں تھے۔ حالانکہ تب سے وہ اپنی ماں سونیا گاندھی کے گھر میں رہ رہے تھے، لیکن انہیں ایک دفتر کی بھی ضرورت تھی جس میں وہ اپنے عملے کے ساتھ کام کر سکیں۔ ان تمام وجوہات کی وجہ سے انہیں وہاں جگہ کم پڑ رہی تھی۔ اسی لیے وہ کافی دنوں سے نئے گھر کی تلاش میں تھے۔ وہ دہلی کے لیوٹین ہیلی روڈ پر مکان تلاش کر رہے تھے، لیکن اب ان کی تلاش ختم ہو گئی ہے۔

راہل گاندھی کو نظام الدین ایسٹ میں واقع دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا دکشت کا گھر پسند آگیا ہے۔ اس سے پہلے شیلا دکشٹ کے فرزند سندیپ دکشٹ اس گھر میں رہ رہے تھے لیکن اب وہ قریب ہی اپنی موسی (خالہ) کے گھر شفٹ ہونے جا رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ گھر خالی پڑا ہے اور راہل گاندھی کو یہ پسند بھی آرہا ہے۔

کرائے کے مکان میں رہیں گے راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی سندیپ دکشٹ سے بات ہو چکی ہے۔ انہیں یہ گھر پسند آیا ہے۔ راہل کرایہ کا معاہدہ بھرنے کے بعد ہی یہاں قیام کریں گے۔ سیاست میں آنے کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ راہل کو اب کرائے کے مکان میں رہنا پڑے گا۔ حالانکہ اس گھر کا کرایہ کتنا ہوگا یہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

کیسا ہوگا راہل کا نیا آشیانہ

راہل گاندھی کا یہ گھر 1500 مربع فٹ میں ہے اور اس میں لفٹ بھی ہے۔ 15 سال تک دہلی کی سی ایم اور پھر کیرالہ کا گورنر عہدہ چھوڑنے کے بعد سے شیلا دکشٹ یہاں رہ رہی تھیں۔ معلومات کے مطابق راہل گاندھی پہلی منزل پر قیام کریں گے۔ شیلا نے یہ فلیٹ 1991 میں خریدا تھا۔

ہائی کورٹ سے نہیں ملی تھی راحت

واضح رہے کہ مودی سرنیم ہتک عزت کیس میں راہل گاندھی کو ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا تھا۔ ان کی سزا کو برقرار رکھا گیا تھا۔ اس کے بعد راہل گاندھی سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ اگر انہیں عدالت سے راحت ملتی ہے تو انہیں اپنی سرکاری رہائش گاہ واپس مل سکتی ہے، اگر نہیں ملتی ہے تو راہل گاندھی کا نیا ٹھکانہ شیلا ڈکشٹ کا مکان ہی ہوگا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

1 hour ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago