قومی

Tomato Rate: ٹماٹر فروخت کر کے مالامال،ٹماٹر بیچ کر ایک دن میں 38 لاکھ کمائی

ٹماٹر کی قیمتوں میں جیسے جیسے اضافہ ہوتا جارہا ہے ویسے ویسے اس سے متعلق کئی انوکھی خبریں بھی منظر عام پر آرہی ہیں۔ ملک بھر میں ان دنوں ٹماٹر کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ لوگوں کے درمیان موضوع گفتگو ہے۔ حکومت کی جانب سے پیش کردہ اعدادو شمار کے مطابق اگر ٹماٹر کی قیمتوں کو دیکھا جائے تو اس میں گزشتہ ایک ماہ میں 326.13 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

ٹماٹر کے کسانوں نے 38 لاکھ روپئے کمائے

کرناٹک کے کولار کے ایک کسان کے ارکان خاندان نے کُل2000 ٹماٹر کے ڈبّے فروخت کئے اورجب وہ گھر لوٹے تو اس کی کمائی 38 لاکھ روپیہ ہوچکی تھی۔ دراصل پربھاکر کمار گُپتا اور ان کے بھائی تقریباً 40 سال سے زیادہ عرصہ سے کاشکاری کے پیشہ سے وابستہ ہیں اور ان کے پاس ضلع کے بیٹھ منگلا نامی علاقہ میں 40 ایکڑ زمین بھی ہے ۔

اس کسان نے 1900 روپیہ میں ٹماٹر کا ایک ڈبّہ فروخت کیا تھا

ابھی تک پر بھاکر گپتا کے اہل خانہ کو پندرہ کلو ٹماٹر کے ایک ڈبہ کی قیمت آٹھ سو روپیہ ملی جو کہ ابھی تک ان کی سب سے اچھی کمائی تھی، تاہم  منگل کوانہوں نے پندرہ کلو ٹماٹر والے ایک ڈبہ کی قیمت 1900 روپیہ لگائی اور وہ ڈبّے فرو خت بھی ہوئے۔ پربھاکر گپتا کے چچازاد بھائی نے بتایا کہ وہ صرف عمدہ خاصیت والے ٹماٹر ہی اُگاتے ہیں۔

بائیس سو روپیہ میں ٹماٹر کا ایک ڈبّہ فروخت ہوا

ٹماٹر بیچنے والے کسان وینکٹرامن ریڈی چنتامنی تعلقہ کے ویازکور گاؤں کے ساکن ہیں، انہوں نے منگل کو 15 کلو ٹماٹروں پر مشتمل ایک ڈبہ 2,200 روپے میں فروخت کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل انہیں دو سال پہلے اپنی فصل کی سب سے زیادہ قیمت اس وقت ملی جب انہیں 15 کلو ٹماٹر کے ڈبے کے 900 روپے ملتے تھے۔ وہ کولار کی اے پی ایم سی مارکیٹ میں ٹماٹر کے 54 ڈبے لے کر گئے تھے، جس میں سے اسے 26 ڈبوں کے لیے 2200 روپے فی ڈبہ ملا جبکہ بقیہ ڈبوں کے لیے اسے 1800 روپے فی ڈبے قمیت موصول ہوئی ۔ اس طرح انہوں نے اپنی ٹماٹر کی فصل سے 3.3 لاکھ روپے کمائے۔ وینکٹارمن ریڈی نے اپنی ایک ایکڑ اراضی پر ٹماٹر اگائے تھے اور اس کے لیے انھیں اس سال زبردست منافع ملا ہے۔

کولار کے بازار میں ٹماٹر کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ

کولار کے کے آر ایس ٹماٹر مارکیٹ کے سدھاکر ریڈی نے بتایا کہ ٹماٹر کی کم سپلائی کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ اس منگل کو منڈی میں ٹماٹر کے 15 کلو کے ڈبے 2200 سے 1900 روپے فی ڈبہ کے حساب سے فروخت ہوئے۔ انہوں نے یاد کیا کہ اس سے قبل نومبر 2021 میں انہیں ٹماٹر کے لیے 2000 روپے فی ڈبہ ملا تھا۔ انہوں نے حکام سے یہ بھی کہا کہ وہ فصل کو کیڑوں سے بچانے کے لیے اقدامات کریں۔

ٹماٹر کے بہت سے کاشتکاروں نے پچھلے کئی مہینوں سے ٹماٹر کی فصل اگانا بند کر دی تھی کیونکہ انہیں اس فصل کی اچھی قیمت نہیں مل رہی تھی اور وہ مسلسل سستے ہو رہے تھے۔ تاہم، 11 جولائی 2023 کو، ٹماٹر کی آل انڈیا ریٹیل قیمت 108.92 روپے فی کلو تھی۔

Amir Equbal

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

1 hour ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago