اسپورٹس

Asia Cup 2025: ایشیا کپ کے لئے بی سی سی آئی نے بدلا ضابطہ، اس دن اپنے اپنے شہروں سے دبئی روانہ ہوں گے ہندوستانی کھلاڑی

ایشیا کپ 2025 9 ستمبرسے 28 ستمبر کے درمیان یواے ای میں ابوظہبی اور دبئی میں کھیلا جائے گا۔ وہیں، ٹیم انڈیا ٹورنا منٹ میں اپنا پہلا میچ 10 ستمبرمیں کھیلے گی۔ اس ٹورنا منٹ کے لئے بی سی سی آئی نے اپنے ایک ضابطے میں تبدیلی کی ہے۔ دراصل، پہلے ٹیم انڈیا کے کھلاڑی ممبئی میں جمع ہوتے تھے اور اس کے بعد ایک ساتھ کسی بھی دورے پر جاتے تھے، لیکن 2025 ایشیا کپ کے لئے بی سی سی آئی نے اپنے ضوابط میں تبدیلی کی ہے۔ ایشیا کپ میں ایسا نہیں دیکھنے کو ملے گا۔

سوریہ کمار یادو کی قیادت میں 15 رکنی ہندوستانی ٹیم ایشیا کپ کے لئے 4 ستمبر کو دبئی میں جمع ہوگی۔ پہلے کے ضوابط سے الگ ایشیا کپ کے لئے ہندوستانی کھلاڑی اپنے اپنے شہروں سے سیدھے دبئی پہنچ کرٹیم سے جڑیں گے۔ اس سے پہلے عموماً بیرون ملک کے دورے پر جانے سے پہلے ہندوستانی کھلاڑی ممبئی میں جمع ہوتے تھے۔

4 ستمبرکی شام تک دبئی پہنچ جائیں گے ہندوستانی کھلاڑی

بی سی سی آئی نے یہ فیصلہ کھلاڑیوں کے انتظامات اورسفری سہولت کومدنظررکھتے ہوئے کیا ہے۔ بی سی سی آئی کے ایک سینئراہلکار نے رازداری کی شرط پرخبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا، “تمام کھلاڑی 4 ستمبرکی شام تک دبئی پہنچ جائیں گے اورپہلا نیٹ سیشن 5 ستمبرکو آئی سی سی اکیڈمی میں ہوگا۔ لاجسٹک سہولیات کومدنظر رکھتے ہوئے، کھلاڑیوں سے کہا جائے گا کہ وہ اپنے اپنے شہروں سے براہ راست دبئی پہنچ جائیں۔” انہوں نے مزید کہا، “ظاہرہے کہ ٹیم کے کچھ ممبران ممبئی سے روانہ ہوں گے، لیکن کچھ دیگراراکین کا ماننا ہے کہ پہلے ممبئی پہنچ کردبئی کے لئے پرواز کرنا سمجھ سے بالاترہے۔ ویسے بھی دبئی پہنچنے میں دیگر بین الاقوامی پروازوں کے مقابلے کم وقت لگتا ہے۔”

ایشیا کپ 2025 کے لئے ہندوستان کی 15 رکنی ٹیم-

سوریہ کمار یادو(کپتان)، شبھمن گل، ابھیشیک شرما، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، جتیش شرما، ارش دیپ سنگھ، کلدیپ یادو، سنجو سیمسن، ہرشت رانا، رنکوسنگھ، اکشرپٹیل، جسپریت بمراہ اورورون چکرورتی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

38 minutes ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

45 minutes ago

Delhi HC Order: پی ایم مودی کے ساتھ اپنی مبینہ ڈیپ فیک تصویر سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے دیا یہ حکم

عدالت نے میٹا کو مبینہ قابل اعتراض تصویر ہٹانے کی ہدایت دی، کاکروچ جنتا پارٹی…

2 hours ago