اسپورٹس

BCCI Naman Awards 2026: شبھمن گل کو ملا سب سے بڑا ایوارڈ، بی سی سی آئی نے کر دیا اعلان، وراٹ کوہلی اور بمراہ کو کچھ نہیں

بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) شبھمن گل کو مینس کرکٹر آف دی ایئرایوارڈ سے سرفرازکرنے والا ہے۔ ہفتہ کے روزبی سی سی آئی نمن ایوارڈ 2026 کی لسٹ جاری کی گئی، جس میں شبھمن گل کومینس کرکٹرآف دی ایئراوراسمرتی مندھانا کوبیسٹ ویمنس انٹرنیشنل کرکٹرآف دی ایئراعزازملے گا۔ یہ ایوارڈ تقریب اتوار، 15 مارچ کوہوگی۔ بی سی سی آئی نمن ایوارڈ کی شروعات 07-2006 میں ہوئی تھی، جس میں گزشتہ ایک سال میں سب سے بہترین کارکردگی کرنے والے کرکٹروں کوسرفرازکیا جاتا ہے۔

مینس کیٹیگری میں بیسٹ انٹرنیشنل کرکٹرآف دی ایوارڈ کوپالی امریگرایوارڈ بھی کہا جاتا ہے۔ شبھمن گل ابھی ہندوستان کی ٹسٹ اورونڈے ٹیم کے کپتان ہیں اوریہ کل دوسری بارہوگا جب شبھمن گل پالی امریگرایوارڈ سے سرفرازکئے جائیں گے۔ انہوں نے سال 2025 میں 9 ٹسٹ میچوں میں 983 رن بنائے تھے اوروہ گزشتہ سال سب سے زیادہ ٹسٹ رن بنانے والے بلے بازرہے۔ اسی دوران شبھمن گل نے انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریزمیں 754 رن بنائے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 11 ونڈے میچوں میں 490 رن بنائے تھے۔ دوسری طرف اسمرتی مندھانا کو مسلسل دوسرے سال بیسٹ وویمن انٹرنیشنل کرکٹرکا ایوارڈ ملنے والا ہے اوریہ کل پانچویں بارہوگا جب اسمرتی مندھانا اس اعزازسے سرفرازکی جائیں گی۔

ٹی-20 ورلڈ کپ نہیں کھیلے تھے شبھمن گل

شبھمن گل کو ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 سے ٹھیک پہلے ٹی-20 ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔ خراب فارم کے سبب انہیں باہرکیا گیا تھا اور وہ سال 2025 کی شروعات سے ہی ٹی-20 میں مسلسل بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے تھے۔ اس کی ادائیگی انہیں ٹی-20 ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہرہونے کے طورپر کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو96 رنوں سے ہراکرتاریخی جیت درج کی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

From Clay To Consciousness: مٹی سے شعور تک، قدیم ہندوستانی مذہبی متون کی روشنی میں دیوی درگا کی مورتی کا مفہوم

مہا سپتمی کے موقع پر عقیدت مند نو پودوں کے مجموعے، نوپتریکا، کو نصب کرتے…

23 minutes ago

?What Is Happening on the Street: سڑکوں پر کیا ہو رہا ہے؟ انقلاب زندہ باد کا نعرہ آج بھی احتجاج کی آواز کیوں ہے؟

قومی پرچم اس ملک کی شناخت ہے جس سے یہ لوگ تعلق رکھتے ہیں، آئین…

1 hour ago

Reactor blast in Bharuch, Gujarat: گجرات کے بھروچ میں فارما کمپنی میں ری ایکٹر دھماکہ، 5 ملازمین کی موت، 6 زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت…

2 hours ago

No Tariffs on India for Purchasing Oil and Gas from Russia: روس سے تیل اور گیس خریدنے پر ہندوستان پر نہیں لگے گا ٹیرف، ٹرمپ کا بڑا اعلان

قانون کے نافذ ہونے میں دو دن باقی رہنے کے دوران ٹرمپ نے اسی اختیار…

3 hours ago