اسپورٹس

ACC Men’s U19 Asia Cup India’s Squad: بی سی سی آئی نے ایشیا کپ کے لیے ٹیم انڈیا کا کیا اعلان، ان 15 کھلاڑیوں کو ملی جگہ

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب کے لیے کھیلنے والے ادے سہارن کو اس ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ دبئی کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ 8 دسمبر سے شروع ہوگا جبکہ فائنل میچ 17 دسمبر بروز اتوار کھیلا جائے گا۔

ہندوستانی ٹیم انڈر 19 ایشیا کپ کی دفاعی چیمپئن ہے۔ یعنی اس سے پہلے گزشتہ سیزن میں ہندوستان نے ٹائٹل جیتا تھا۔ ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم ٹورنامنٹ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے۔ انڈر 19 ہندوستانی ٹیم نے سب سے زیادہ 8 ٹرافیاں اپنے نام کی ہیں۔

اس بار جونیئر کرکٹ کمیٹی نے 2023 ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ ٹیم میں تین سفری اسٹینڈ بائی کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیم کے چار ریزرو کھلاڑیوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے جو ٹیم کے ساتھ دبئی نہیں جائیں گے۔

انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے ہندوستان کی 15 رکنی ٹیم

ارشین کولرنی، آدرش سنگھ، رودر پٹیل، سچن، پریانشو مولیا، مشیر خان، ادے سہارن (کپتان)، اراویلی اونیش راؤ، سومیا کمار، مرگن ابھیشیک، انیش مہاجن، دھنوش گواڑ، آرادھیا شکلا، نمام تیواری، راج لمبانی۔

اسٹینڈ بائی کھلاڑی– پریم دیواکر، انش گوسائی، محمد امان

4 ریزرو کھلاڑی جو ٹیم کے ساتھ نہیں گئے۔

ڈگ وجے پاٹل، جینت گویت، پی وگنیش، کرن چورملے

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

BJP holds two-day organisational workshop: بی جے پی کی دو روزہ تنظیمی ورکشاپ شروع، افتتاحی اجلاس میں وزیراعظم مودی کی شرکت

پارٹی کے عہدیداران جمعہ کو بی جے پی ہیڈکوارٹر میں جمع ہوئے، جہاں سے وہ…

1 hour ago

روہت شرما پھربنے ممبئی انڈینس کے کپتان، فرنچائزی نے کیا باضابطہ اعلان

روہت شرما ایک بار پھر ممبئی انڈینس کے کپتان مقررکئے گئے ہیں۔ اپنی کپتانی میں…

1 hour ago

بحرہند کے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا ہندوستان: وزیر اعظم مودی

وزیراعظم نے کہا کہ آئی او آر اے کی صدارت سنبھالنے کے بعد ہندوستان خطے…

1 hour ago

Shashi Tharoor slams delimitation push: آٹھ سو پچاس ارکان کا ایوان اور سال میں صرف 50 دن پارلیمنٹ، یہ جمہوریت کے ساتھ مذاق ہوگا: ششی تھرور

خواتین ریزرویشن کو حد بندی سے جوڑنے پر کانگریس رکن پارلیمنٹ نے سخت تنقید کرتے…

2 hours ago