اسپورٹس

India Squad Announced For England ODI Series: انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز کے لئے بی سی سی آئی نے کیا ٹیم انڈیا کا اعلان، وراٹ کوہلی اور بمراہ کی واپسی

نئی دہلی: بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز کے لئے 15 رکنی ٹیم انڈیا کا اعلان کردیا ہے۔ افغانستان کے خلاف ونڈے سیریزمیں شامل نہیں ہونے والے وراٹ کوہلی کی ٹیم میں واپسی ہوگئی ہے۔ جسپریت بمراہ کی بھی واپسی ہوئی ہے، لیکن افغانستان کے خلاف تیسرے ونڈے میں ناٹ آوٹ سنچری اننگ کھیلنے والے یشسوی جیسوال ڈراپ ہوگئے ہیں۔

وراٹ کوہلی کی فٹنس ابھی بھی تشویش کا موضوع بنا ہوا ہے۔ بی سی سی آئی نے باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وراٹ کوہلی کا کھیلنا ان کی فٹنس پرمنحصر کرے گا۔ وراٹ کوہلی کو آئی پی ایل-2026 کے فائنل میچ میں ہیمسٹرنگ انجری ہوئی تھی، جس کی وجہ سے وہ افغانستان کے خلاف ونڈے سیریز میں نہیں کھیل پائے گی۔

 ہاردک پانڈیا اس ٹیم سے بھی باہرہیں، جوچمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد کوئی ونڈے میچ نہیں کھیلے ہیں۔ وہیں، جسپریت بمراہ کی واپسی ہوئی ہے۔ افغانستان کے خلاف تیسرے ونڈے میچ سے قبل ہرشت رانا چنئی میں ٹیم انڈیا کے ساتھ وابستہ ہوئے تھے، لیکن انہیں پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ ہرشت رانا کو انگلینڈ کے خلاف ٹی-20 اور ونڈے، دونوں اسکواڈ میں جگہ ملی ہے۔

گرنوربراڑ کو ملی ٹیم میں جگہ

افغانستان کے خلاف ونڈے سیریز میں 7 وکٹ حاصل کرنے والے گرنور براڑاپنی جگہ محفوظ رکھی ہے، لیکن اسپن گیند باز ہرش دوبے باہرہوگئے ہیں۔ اکشرپٹیل ونڈے ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ رویندر جڈیجہ سے متعلق بھی صورتحال واضح ہونے لگی ہے کہ وہ 2027 ونڈے ورلڈ کپ کے پلان کا حصہ نہیں ہیں کیونکہ واشنگٹن سندر بطوراسپن آل راونڈر مسلسل پلیئنگ الیون میں کھیلتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔

انگلینڈ ونڈے سیریز کے لئے ہندوستانی اسکواڈ

شبھمن گل (کپتان)، روہت شرما، وراٹ کوہلی، شرے یس ایئر (نائب کپتان)، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، اکشرپٹیل، نتیش کمار ریڈی، کلدپ یادو، جسپریت بمراہ، پرسدھ کرشنا، ہرشت رانا، ارش دیپ سنگھ، گرنور براڑ۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

4 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

5 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

6 hours ago