اسپورٹس

ICC Imposes Ban on Bangladeshi Journalists: بھارت میں ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے میچز کی کوریج نہیں کر پائیں گے بنگلہ دیشی صحافی، آئی سی سی نے لگائی پابندی

نئی دہلی: بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بتایا ہے کہ اس نے بھارت میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے میچز کی کوریج کے لیے بنگلہ دیشی صحافیوں کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق، آئی سی سی حکام نے کہا کہ بنگلہ دیشی حکومت اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے سکیورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا اور بھارت کو غیر محفوظ قرار دیا تھا۔ اسی بنیاد پر بنگلہ دیشی صحافیوں کے ویزا اور ایکریڈیٹیشن کی درخواستیں رد کر دی گئیں۔ ٹی20 ورلڈ کپ کا انعقاد بھارت اور سری لنکا میں 7 فروری سے 6 مارچ تک ہونا ہے۔

آئی سی سی کا یہ فیصلہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے سکیورٹی خدشات کے باعث اپنی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے اور ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کے فیصلے کے بعد لیا گیا۔ ڈیلی اسٹار کی ایک رپورٹ کے مطابق، کئی صحافیوں نے دعویٰ کیا کہ متعدد بنگلہ دیشی فوٹو جرنلسٹس کو شروع میں 20 اور 21 جنوری کو منظوری کے ای میل موصول ہوئے تھے، لیکن بعد میں ان کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کر دی گئی۔ رپورٹ میں بی سی بی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین امجد حسین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کے 130 سے 150 صحافیوں نے ایکریڈیٹیشن کے لیے درخواست دی تھی۔

تقریباً 150 صحافیوں کو نہیں ملی منظوری

امجد حسین نے کہا، ’’جہاں تک مجھے معلوم ہے، تمام بنگلہ دیشی صحافیوں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ اس سال تقریباً 130 سے 150 صحافیوں نے درخواست دی تھی، لیکن کسی کو بھی ایکریڈیٹیشن نہیں ملی۔‘‘ سینئر صحافی عارف الرحمان بابو ان چار بنگلہ دیشی رپورٹرز میں شامل تھے جنہوں نے 1996 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کی کوریج کی تھی، جس کی میزبانی بھارت، پاکستان اور سری لنکا نے مشترکہ طور پر کی تھی۔ انہوں نے کہا، ’’چاہے کوئی ٹیم مقابلے میں شامل نہ بھی ہو، آئی سی سی کے ایسوسی ایٹ رکن ممالک کے صحافیوں کو پھر بھی ایکریڈیٹیشن دی جا سکتی ہے۔ مجھے کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ سب کو کیوں مسترد کیا گیا۔ میں حیران ہوں اور اس فیصلے کی سخت مذمت اور مخالفت کرتا ہوں۔‘‘

ICC نے قبول نہیں کیا بنگلہ دیش کا مطالبہ

بنگلہ دیش نے تیز گیند باز مستفیض الرحمٰن کو انڈین پریمیئر لیگ 2026 سے ریلیز کیے جانے کے بعد سکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے گروپ اسٹیج کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش نے آئرلینڈ کے ساتھ گروپ تبدیل کرنے کی تجویز بھی آئی سی سی کو دی تھی۔ حالانکہ، آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے مطالبات کو قبول نہیں کیا اور اسے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے بھارت میں ہی کھیلنے کا مشورہ دیا، اس کے لیے مناسب وقت بھی فراہم کیا گیا۔

بی سی بی نے نہیں مانی آئی سی سی کی بات

بی سی بی نے آئی سی سی کی بات نہیں مانی اور اپنی حکومت کے مشورے پر سکیورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ورلڈ کپ میں شامل کر لیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: بنگال جینتی پر امت شاہ نے ایشور چندر ودیا ساگر کو پیش کی خراج تحسین

امت شاہ نے ودیا ساگر کی تعلیمی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

1 hour ago

Dr. Manmohan Singh: پی ایم مودی، ملکارجن کھرگے، پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈروں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یوم پیدائش پر کیا یاد

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…

3 hours ago

CEC Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کو جانا ہی ہوگا، کانگریس کا مطالبہ، کاکروچ جنتا پارٹی کا آج ختم ہو رہا ہےالٹی میٹم

کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…

4 hours ago