ہندوستان کے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں ہوئے سیاسی تختہ پلٹ نے پوری دنیا کو حیران کردیا ہے۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے ریزرویشن سے متعلق ملک میں خاص طور پر دارالحکومت ڈھاکہ میں پُرتشدد احتجاج ہو رہا ہے، جس میں سیکورٹی اہلکاروں سے ٹکراو میں 100 سے زیادہ افراد کی موت ہوگئی ہے۔ اس احتجاج نے پہلے ہی صورتحال کو نازک بنایا ہوا تھا اور اب اچانک ملک تختہ پلٹ جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ وزیراعظم شیخ حسینہ نے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے ساتھ ہی ملک بھی چھوڑ دیا ہے۔ حکومت گرنے کے بعد جہاں سیاسی اورسفارتی غیراستحکام کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ وہیں اس نے بنگلہ دیش میں کرکٹ میچوں کے انعقاد سے متعلق بھی سوال کھڑے کردیئے ہیں۔ خاص طور پر خواتین ٹی-20 ورلڈ کپ سے متعلق سوال اٹھنے لگے لگے ہیں، جو اکتوبرمیں بنگلہ دیش میں ہونا ہے۔
بنگلہ دیش میں گزشتہ کئی دنوں سے سرکاری نوکریوں میں ریزرویشن کا موضوع گرمایا ہوا ہے، جس کی مخالفت میں پورے ملک کے کالج کے طلبا وطالبات نے محاذ کھول دیا تھا۔ یہ احتجاج دھیرے دھیرے پُرتشدد ہوتا گیا، جس میں راجدھانی ڈھاکہ میں خاص طورپرکئی جگہ توڑپھوڑاورآگ زنی کی گئی۔ اس کے بعد وہاں پولیس سے ٹکراو ہوئے تھے اورگولی باری میں کئی مظاہرین کی موت ہوئی تھی۔ پھر حالات کو قابوکرنے کے لئے فوج کو اتارا گیا تھا، لیکن تب بھی صورتحال میں سدھارنہیں ہوا۔ ایسے میں پیر کے روزیعنی 5 اگست کو فوج نے اچانک وزیراعظم شیخ حسینہ کوفوراً استعفیٰ دینے کی وارننگ دی۔ شیخ حسینہ نے بھی بغیر تاخیرکئے نہ صرف استعفیٰ دیا، بلکہ فوراً ہی ملک بھی چھوڑدیا۔
بنگلہ دیش سے چھنے گا ٹی-20 ورلڈ کپ؟
اب بنگلہ دیش میں سیاسی صورتحال غیرمستحکم ہے اورفی الحال وہاں کوئی حکومت نہیں ہے۔ وہاں کی فوج نے ہی اس وقت ملک کی حکمرانی کو اپنے ہاتھوں میں لے لیا ہے۔ دارالحکومت ڈھاکہ میں وزیراعظم کی رہائش گاہ میں مظاہرین کے گھسنے اورلوٹ پاٹ کی تصاویرآرہی ہیں۔ اس سے سوال اٹھنے لگے ہیں کہ کیا بنگلہ دیش دو ماہ بعد ہونے والے ٹی-20 ورلڈ کپ کا انعقاد کرپائے گا؟ ورلڈ کپ کے میچ دارالحکومت ڈھاکہ اور سلہٹ میں کھیلنے جانے ہیں۔ ٹورنا منٹ میں ہندوستان اور بنگلہ دیش سمیت 10 ٹیمیں حصہ لیں گی اور کل 23 میچ کھیلے جانے ہیں۔
آئی سی سی کے فیصلے پرمرکوز ہوں گی سب کی نظریں
کچھ ہی دن پہلے رپورٹ آئی تھی کہ آئی سی سی کی نظریں حالات پر بنی ہوئی ہیں اور ٹورنا منٹ میں وقت کو دیکھتے ہوئے وہ اس وقت زیادہ فکرنہیں تھی، لیکن اب حالات بدل گئے ہیں اورملک کی وزیراعظم ہی ملک چھوڑکر چلی گئی ہیں، جبکہ بنگلہ دیش آرمی نے ملک پرقبضہ کرلیا ہے۔ ایسے میں تبدیل شدہ صورتحال میں کیا آئی سی سی کا رخ بھی تبدیل ہوگا، کیا بنگلہ دیش سے ٹورنا منٹ واپس لے کرکسی دوسرے ملک میں منعقد کیا جائے گا؟ آئندہ کچھ دن اس ٹورنامنٹ کے لحاظ سے بے حد اہم ہونے والے ہیں۔
بھارت ایکسپریس–
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…