اسپورٹس

Bangladesh beats Australia: بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو شکست دے کر رقم کی تاریخ، کنگارووں کی سرزمین پر ہی روندا

بنگلہ دیش نے پہلے ٹسٹ میچ میں آسٹریلیا کو9 وکٹ سے ہرا دیا ہے۔ چوتھی اننگ میں بنگلہ دیش کوجیت کے لئے صرف 57 رنوں کا ہدف ملا تھا، جسے اس نے آسانی سے حاصل کرلیا۔ یہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بارہے جب بنگلہ دیش نے آسٹریلیائی سرزمین پرکوئی ٹسٹ میچ جیتا ہے۔ کل ملاکریہ ٹسٹ میں بنگلہ دیش کی کنگارو ٹیم پردوسری جیت ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے سال 2000 میں اپنا سب سے پہلا ٹسٹ میچ کھیلا تھا۔ گزشتہ 26 سال میں وہ ٹسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کواسی کے گھرمیں کبھی نہیں ہرا پایا تھا۔ آخرکارڈھائی دہائی کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ میں یہ تاریخی لمحہ آیا ہے۔ اس جیت میں نوجوان تیزگیند بازحسن محمود کا بہت بڑا تعاون رہا، جنہوں نے پورے میچ میں 9 وکٹ حاصل کئے۔ بنگلہ دیش کی ٹسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا پرسب سے پہلی جیت سال 2017 میں آئی تھی۔ اس وقت مشفق الرحیم کی کپتانی میں بنگلہ دیش نے ڈھاکہ کے میدان پرآسٹریلیا کوڈھیرکردیا تھا۔ اس کے 8 سال بعد اس نے کنگارووں کوانہیں کے گھرپرہراکرتاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔

حسن محمود بنے ہیرو

26 سالہ تیزگیند بازحسن محمود بنگلہ دیش کی اس جیت کے سب سے بڑے ہیرو رہے۔ پہلی اننگ میں ان کی خطرناک اسپیل نے ہی بنگلہ دیش کی جیت کی بنیاد رکھی تھی۔ انہوں نے پہلی اننگ میں 6 وکٹ حاصل کرکے آسٹریلیا کو198 رنوں پرروک دیا تھا۔ باقی کا کام بلے بازوں نے کردیا۔ تنزید حسن نے سنچری لگائی، کپتان نجم الحسین شانٹو اورمہدی حسن نے نصف سنچری لگائی۔ اس طرح بنگلہ دیش نے پہلی اننگ میں اسکوربورپر426 رن بنادیئے۔ حسن محمود نے دوسری اننگ میں بھی یقینی بنایا کہ آسٹریلیا بڑے اسکورتک نہ پہنچ پائے۔ کیمرون گرین نے 104 رنوں کی شاندارسنچری والی اننگ ضرورکھیلی، جنہیں آگے چل کرمحمود نے ہی آوٹ کیا تھا۔ دوسری اننگ میں حسن محمود نے آسٹریلیائی ٹاپ آرڈرکواکھاڑپھینکا تھا۔ حسن محمود شاندارکارکردگی کی بنیاد پر’مین آف دی میچ‘ رہے۔

بنگلہ دیش کی دوسری سب سے بڑی جیت

یہ ٹسٹ کرکٹ میں وکٹ کے لحاظ سے بنگلہ دیش کی دوسری سب سے بڑی جیت ہے۔ اس کی سب سے بڑی جیت سال 2024 میں آئی تھی، جب بنگلہ دیش نے پاکستان کو راولپنڈی میں 10 وکٹ سے دھویا تھا۔ وہیں بنگلہ دیش گزشتہ 31 سال میں ہندوستان کے بعد ایسا صرف دوسرا ایشیائی بنا ہے، جس نے آسٹریلیا کوآسٹریلیا کی سرزمین پرجاکرہرایا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

1 hour ago

Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات

پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…

2 hours ago

IND vs ZIM Series: صرف 133 رنز کی دوری، ٹوٹ جائے گا دنیا بھر کا ریکارڈ! اسمرتی مندھانا کے تاریخی کارنامے پر سب کی نظریں

بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…

2 hours ago

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

3 hours ago