Bangladesh out of T20 World Cup: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کوٹی-20 ورلڈ کپ سے باہرکردیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کوفیصلہ کرنے کے لئے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا۔ ڈھاکہ میں جمعرات کوبی سی بی اوربنگلہ دیش حکومت کے درمیان میٹنگ ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم ٹی-20 ورلڈ کپ کے لئے بھارت میں نہیں کھیلے گی۔ بنگلہ دیش کے بجائے آئی سی سی نے اب اسکاٹ لینڈ کوٹی-20 ورلڈ کپ میں جگہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بنگلہ دیش نے آئی سی سی کوبتایا ناکام
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے حکومت سے ملاقات کے بعد اعلان کیا کہ ان کی ٹیم بھارت میں ایک بھی میچ نہیں کھیلے گی۔ انہوں نے اسے آئی سی سی کی ناکامی قراردیا۔ بی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ آئی سی سی نے ہمارے میچزبھارت سے شفٹ نہیں کئے، ہم عالمی کرکٹ کے بارے میں نہیں جانتے اوراس کی مقبولیت میں کمی آرہی ہے۔ آئی سی سی نے 20 کروڑ لوگوں کومایوس کیا ہے، کرکٹ اب اولمپکس میں جا رہا ہے، لیکن اگرہمارے جیسا ملک وہاں نہیں جا رہا تویہ آئی سی سی کی ناکامی ہے۔
لڑائی جاری رہے گی: بی سی بی
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیئرمین نے مزید کہا کہ وہ لڑائی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے آئی سی سی میٹنگ میں اٹھائے گئے فیصلوں پربھی سوال کھڑے کئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ آئی سی سی کی میٹنگ میں غلط فیصلے لئے گئے۔ بی سی بی چیئرمین کے مطابق، آئی سی سی کی میٹنگ میں صرف بی سی سی آئی کی بات مانی گئی۔
بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے لیے بھارت غیرمحفوظ: بی سی بی
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ایک بارپھرہندوستان کوغیرمحفوظ بتایا۔ بنگلہ دیشی افسرنے کہا کہ پوری بنگلہ دیش کی ٹیم کوہندوستان میں خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ورلڈ کپ میں کھیلنا چاہتے ہیں، لیکن ہمارے کھلاڑیوں کے لئے سیکورٹی کا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ آئی سی سی سیکورٹی کے موضوع پراپنی مرضی کے مطابق کچھ بھی کہہ سکتی ہے، لیکن ہمارے ایک کھلاڑی کوان کے ٹورنا منٹ سے باہرنکالا گیا ہے۔ بھارت ورلڈ کپ کی میزبانی کررہا ہے۔ انہوں نے مستفیض الرحمٰن کوسیکورٹی نہیں دی توہماری ٹیم کوکیسے دیں گے۔ ہم اپنے کھلاڑیوں کوخطرہ میں نہیں ڈال سکتے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…
ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…
ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…
پی سی جیولر میں بڑے سرمایہ کار کی سرمایہ کاری کے بعد حصص میں زبردست…
کرن رجیجو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’پیارے محب…
سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…