-بھارت ایکسپریس
پاکستان کرکٹ ٹیم نے حالیہ افغانستان سیریز میں ملی شکست کو بھلاکراب نئی سیریز کے لئے تیار ہے۔ ٹیم کو اپنے گھر پر نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے۔ ونڈے اور ٹی-20 سیریز کے لئے پوری طرح سے نئی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کپتان بابر اعظم اور اسٹار گیند باز شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ تمام سینئر کھلاڑیوں کو واپس ٹیم میں جگہ دی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے حالیہ افغانستان سیریز میں ملی شکست کو بھلاکر اب نئی سیریز کے لئے تیار ہے۔ ٹیم کو پانے گھر پر نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے۔ ونڈے اور ٹی-20 سیریز کے لئے پوری طرح سے نئی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کپتان بابراعظم اور اسٹار گیند باز شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ تمام سینئر کھلاڑیوں کو واپس ٹیم میں جگہ دی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کو حالیہ افغانستان سیریز میں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سلیکٹروں نے اس سیریز کے لئے شاداب خان کو کپتان بنایا تھا اور تقریباً سبھی سینئرکھلاڑیوں کو آرام دے کر نئی ٹیم اتاری تھی۔ افغانستان نے نہ صرف پاکستان کو ٹی-20 تاریخ میں پہلی بار ہرایا بلکہ 1-2 سے سیریز بھی اپنے نام کرلی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی-20 اور اتنے ہی ونڈے سیریز کے لئے ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ کپتان بابراعظم کی واپسی ہوئی اور لمبے وقت بعد تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی بھی میدان پر کھیلنے اتریں گے۔ 14 اپریل سے 24 اپریل کے درمیان 5 میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جائے گی۔ 27 اپریل سے 7 مئی کے دمریان 5 ونڈے میچ کھیلے جائیں گے۔ لاہور، راولپنڈی اور کراچی کو میزبانی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
پاکستان کی ٹی-20 ٹیم اس طرح سے ہے۔
بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فہیم اشرف، فخرزماں، حارث روف، افتخاراحمد، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، سیم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، زماں خان۔
پاکستان کی ونڈے ٹیم اس طرح سے ہے۔
بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)،عبداللہ شفیق، فخرزماں، حارث روف، حارث سہیل، انعام الحق، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، اسامہ میر۔
تین ریزرو کھلاڑیوں کا بھی اعلان
پاکستان کے سلیکٹروں نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز کے لئے 3 ریزرو کھلاڑیوں کے نام کا بھی اعلان کیا ہے۔ ونڈے میں عباس آفریدی، ابراراحمد، طیب طاہر کو بطورریزرو کھلاڑی ٹیم کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…