Suicide Tendencies in Buxar: بکسر ضلع کے راج پور تھانہ علاقے کے تحت ایک مقامی باشندے نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی ہے۔ واقعہ کی اطلاع لواحقین کو ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا۔ جلد بازی میں معاملے کی اطلاع مقامی تھانے کو دی گئی، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔ بتا دیں کہ گزشتہ ایک ہفتے کے اندر ضلع میں خودکشی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
صرف 20 سال کی عمر میں دے دی جان
واقعہ کے تناظر میں موصولہ اطلاع کے مطابق راج پور تھانہ علاقہ کے مقامی باشندے مرحوم لالن ترپاٹھی کے 20 سالہ بیٹے امت ترپاٹھی نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ منگل کی رات دیر سے کھانا پینا کرنے کے بعد سو گیا۔ جب صبح دیر تک اس کے کمرے کا دروازہ نہ کھلا تو گھر والوں نے آواز لگائی۔ لیکن اندر سے کسی قسم کا کوئی جواب نہیں آیا بعد میں آس پاس کے لوگوں کی موجودگی میں گھر کا دروازہ توڑا گیا تو نوجوان پھندے سے لٹکا ہوا پایا گیا۔
تین بھائیوں میں دوسرا تھا امت
راج پور تھانہ صدر یوسف انصاری نے بتایا کہ متوفی کی ابھی شادی نہیں ہوئی تھی۔ وہ تین بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔ تاہم اس نے یہ قدم کن حالات میں اٹھایا یہ معلوم نہیں ہے اور نہ ہی جائے وقوع سے کوئی سوسائڈ نوٹ برآمد ہوا ہے۔ ایسے میں فی الحال معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی گھر والوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد کچھ معلومات مل سکیں گی۔
ایک ہفتے کے اندر خد کشی کا دوسرا معاملہ
قابل ذکر ہے کہ بکسر ضلع میں ایک ہفتے کے اندر خود کشی کا یہ دوسرا معاملہ ہے۔ اتوار کے روز دھنسوئی تھانہ علاقے کے علاقائی بازار کے رہنے والے ایک اور نوجوان نے پھانسی لگاکر خود کشی کر لی تھی۔ تب اس کے اس اقدام کے پیچھے کی وجہ خراب معاشی حالت کو بتایا گیا تھا۔ لیکن آج ضلع میں پھر سے ہوئے خود کشی کے اس معاملے نے کئی سوالات پیدا کر دیے ہیں۔ خاص طور پر خاندانی، سماجی اور معاشی پہلوؤں کے نقطہ نظر سے۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…